کویت نے پاکستان مخالف مواد پر بنی بھارتی فلم پر پابندی عائد کر دی

0
32

کویت:کویت نے پاکستان مخالف مواد پر بنی بھارتی فلم پر پابندی عائد کر دی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان مخالف مواد دکھانے پر کویت نے بھارتی فلم پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق خلیجی ملک کویت نے بھارتی کی آنے ایکشن ہارر فلم میں پاکستان اور مسلم مخالف مناظر دکھانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس کی نمائش پر ملک میں پابندی عائد کر دی ہے۔

بھارتی اخبار ’انڈین ایکسپرییس‘ کے مطابق کویت نے تھلپتھی وجے چندر شیکھر المعروف ’وجے‘ کی آنے والی میگا بجٹ ایکشن تامل فلم ’بیسٹ‘ پر پابندی عائد کرنے کا علان کیا ہے۔

مذکورہ رپورٹ میں فلمی تجزیہ نگار کی ٹوئٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ تامل فلم پر کویت کی وزارت اطلاعات نے پاکستان اور مسلم مخالف مناظر دکھانے پر پابندی عائد کی۔

واضح رہے کہ اس فلم کو رواں ماہ 13 اپریل کو بھارت سمیت خلیجی ممالک اور دنیا کے دیگر ممالک میں ریلیز کیا جانا تھا۔

اس فلم میں مسلمانوں کو دہشتگرد دکھایا گیا ہے جبکہ ان کا تعلق پاکستان سے بتایا گیا ہے جس پر ایکشن لیتے ہوئے کویت نے فلم کی نمائش پر پابندی عائد کر دی ہے۔

بھارتی ویب سائٹ ’دی کئنٹ‘ کے مطابق تامل ناڈو مسلم لیگ پارٹی کے رہنما نے بھی وجے کی فلم میں مسلمانوں کو دہشت گرد دکھانے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریاست بھر میں اس کی نمائش پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔

 

Leave a reply