کویت نے پاکستانیوں کو سنائی بڑی خوشخبری

0
25

کویت نے پاکستانیوں کو سنائی بڑی خوشخبری
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کویت نے پاکستان کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کویت کی کابینہ نے پاکستان، بھارت، مصر سمیت دیگر ایشیائی ممالک کے لیے براہ راست پروازیں کھولنے کی منظوری دے دی ہے کویتی کابینہ نے اجلاس کے دوران پاکستان بھارت سمیت دیگر ایشیائی ممالک کے لیے براہ راست پروازیں کھولنے پر اتفاق کیا ہے کویتی حکام کا کہنا ہے کہ پروازوں کے دوران کورونا ایس او پیز کا خصوصی خیال رکھا جائے گا فیصلے میں نیپال، بنگلہ دیش، سری لنکا بھی شامل ہیں جہاں سے پروازوں کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

کویتی کابینہ کے فیصلے کے مطابق ان ممالک کے لیے براہ راست پروازیں اگلے اتوار کو کھول دی جائیں گی تاہم وزرا کونسل اپنے اجلاس کے دوران کچھ معاشی مسائل اور کورونا سے لڑنے کی فائل سے متعلق دیگر بات چیت کرے گی

چین سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس کے دنیا بھر میں پھیلاؤ کے بعد متعدد ممالک نے پروازیں بند کر دی تھیں، جن ممالک میں کرونا کا پھیلاؤ کم ہو رہا ہے وہ ممالک بتدریج دوسرے ممالک کے لئے پروازیں کھول رہے ہیں،

دوسری جانب کویت وزراء کی کونسل نے چینی اور روسی ویکسین وصول کرنے والوں کو کویت میں داخل ہونے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے کویت میں منظور شدہ ویکسین فائزر ، آسٹرازینیکا، موڈرنا میں سے کسی ایک کی دو خوراکیں یا جانسن اینڈ جانسن ویکسین کی ایک خوراک وصول کرنا لازم ہو گا۔ گورنمنٹ کمیونیکیشن سینٹر نے مسافروں کے لیے ریاست کویت میں داخل ہونے کی شرائط اور کنٹرول کا اعلان کیا اور ریاست کویت میں منظور شدہ ویکسین کے ساتھ حفاظتی ویکسین وصول کرنے والے گروپوں کے داخلے کی اجازت دی ہے

اپنا ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی آفیسر کے ساتھ بھارت نے کیا سلوک کیا؟

پاکستان کو دھمکیاں دینے والے بھارت کا ہیلی کاپٹر کیسے تباہ ہوا؟ جان کر ہوں حیران

بریکنگ.بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ، کیپٹن ہلاک

بادلوں کی وجہ سے طیارے راڈار میں نہیں آتے، بھارتی آرمی چیف کی مودی کے بیان کی تصدیق

Leave a reply