بھارتی میڈیا کا مقبوضہ کشمیر کے 22 اضلاع میں کرفیو کی نرمی یا خاتمے کا دعوی جھوٹ پر مبنی ہے,کشمیر یوتھ الائنس

0
24

اسلام آباد : بھارتی میڈیا کا مقبوضہ کشمیر کے 22 اضلاع میں کرفیو کی نرمی یا خاتمے کا دعوی جھوٹ پر مبنی ہے، ایسا دعوی کرکے دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکی جارہی ہے، حقیقت یہ ہے کہ وزیراعظم عمران کے اقوام متحدہ میں خطاب کے بعد وادی میں مزید سختی کردی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار کشمیر یوتھ الائنس کے رہنماؤں سعد ارسلان صادق، ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی، کاشف ظہیر کمبوہ، طہ منیب آصف خورشید رانا، نوید احمد ودیگر نے کیا، انہوں نے کہا کہ 55 دن سے مقبوضہ وادی میں زندگی مفلوج کردی گئی ہے، وادی میں دورہ کرنیوالی بھارتی خواتین سماجی کارکنان کے مطابق 13000 نوجوانوں کو زیرحراست رکھا گیا ہے، جن کے بارے میں ان کے والدین بے خبر ہیں۔ فون، انٹرنیٹ سروس، ٹیلیویژن نشریات مکمل بند ہے جبکہ سڑکیں ویراں، ٹریفک بھی مکمل طور معطل ہے۔ قائدین نے تشویش کا اظہار کیا کہ آئندہ آنے والے دن مقبوضہ وادی کیلئے مزید خوفناک ہوسکتے ہیں، بڑے پیمانے پر قتل و غارت گری اور معصوم عوام پر جبر پر اندیشہ ہے۔ کشمیر یوتھ الائنس کے رہنماؤں نے بتایا کہ حریت رہنماوں کو عالمی برادری کو خط تک لکھنے کی اجازت نہیں۔ یوتھ الائنس نے کشمیر کا مقدمہ احسن انداز میں لڑنے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔

Leave a reply