
لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں لال حویلی ملکیتی تنازعہ کیس پر سماعت ہوئی
متروکہ وقف املاک نے لال حویلی کو سیل کرنے سے متعلق تفصیلی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔ ایڈووکیٹ سردار عبد الرازق خان نے کہا کہ متروکہ وقف املاک نے بغیر کسی نوٹس اور آرڈر کے لال حویلی کو سیل کیا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ لال حویلی کو ٹرسٹ پراپرٹی ڈکلئیر ہونے کے بعد سیل کیا گیا ہے،چئیرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ڈاکٹر عطاء الرحمان کے آرڈر کے بعد لال حویلی کو سیل کیا گیا،تین پٹیشنز میں ہمارے جواب تیار ہیں،ایک میں تیار کرکے آئندہ ہفتہ تک داخل کر دیں گے،عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو ہدایت کی کہ آپ آئندہ سماعت سے قبل تمام جواب عدالت داخل کر دیں، عدالت نے فریقین کے دلائل کے بعد سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی رہائشگاہ لال حویلی خالی کر وا کر سیل کر دی گئی ہے،ڈپٹی ایڈ منسٹر یٹر آصف خان کا کہنا ہے کہ شیخ رشید اور ان کے بھائی متروکہ وقف املاک کی پراپرٹی پر غیر قانونی قابض ہیں، لال حویلی سے متعلق کوئی مستند دستاویزات پیش نہیں کر سکے ،
ٹی وی دیکھا تو بیٹی صدف کی تصویر دیکھ کر کلیجہ پھٹ گیا۔ صدف کی ماں کی گفتگو
لال حویلی خالی کرانے کا نوٹس، شیخ رشید کو عدالت سے ریلیف مل گیا
اکیلی عورت لفٹ لے کر فرنٹ سیٹ پر کیسے بیٹھ گئی، عدالت کے ریمارکس
کٹاس راج مندر ازخودنوٹس کیس، سپریم کورٹ نے کس سے رپورٹ طلب کی؟ اہم خبر
الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو
عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔
القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف