لالو کھیت بھی ایک زمانے میں گوٹھ ہی تھا،عدالت نے بڑا حکم دے دیا

0
29

لالو کھیت بھی ایک زمانے میں گوٹھ ہی تھا،عدالت نے بڑا حکم دے دیا

سندھ ہائی کورٹ میں گلشن اقبال میں غیر قانونی تعمیرات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

سندھ ہائی کورٹ نے ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے جواب طلب کرلیا ، وکیل ایس بی سی اے نے عدالت میں موقف اپنایا کہ پلاٹ کچی آبادی میں آتا ہے،کچی آبادی میں کارروائی کے مجاز نہیں،جسٹس ظفر احمد راجپوت نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ گوٹھ اور کچی آبادی میں فرق ہوتا ہے، لالو کھیت بھی ایک زمانے میں گوٹھ ہی تھا، بلڈرز نے 431 کے بجائے 537 اسکوائر یارڈ پر بلڈنگ بنا لی،دوسرا معاملہ رہائشی پلاٹ پر کمرشل بلند عمارت بنانے کا ہے،عدالت نے آبزرویشن دیتے ہوئے کہا کہ ایس بی سی اے کو کارروائی کا مکمل اختیار ہے،

طیارہ حادثہ، پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری، کتنے گھر ہوئے تباہ،اعدادوشمار جاری

طیارہ حادثہ،پی آئی اے کی 7 رکنی تحقیقاتی ٹیم کا جائے وقوعہ کا دورہ

طیارہ حادثہ ،چئیرمین قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے انکوائری کیلئے اضافی نکات بھیج دیئے

نئے ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی تعیناتی کے خلاف درخواست،عدالت نے بڑا حکم دیا

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر سندھ ہائی کورٹ نے مکہ ٹاور کے 4 پورشن کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا عدالت نے پریڈی اسٹریٹ میں مکہ ٹاور کے خلاف کارروائی ایک ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دے دیا،جسٹس ظفر احمد راجپوت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو بھی بلڈنگ غیر قانونی ہوگی، سب گرانا پڑیں گی، جس جس نے بلڈنگ بنانے کی اجازت دی، سب افسران کے نام بھی طلب کر لئے گئے،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ افسران زندہ ہیں، مردہ حاضر سروس یا ریٹائرڈ سب کے نام بتائیں، عدالت نے ڈی جی ایس بی سی اے کو حکم دیتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتے میں ہر افسر کے خلاف کارروائی یقینی بنائیں، ذمہ دار افسر کو انکوائری تک کوئی عہدہ نہ دیا جائے

سندھ ہائی کورٹ میں اسلحہ رکھنے سے متعلق کی کیس سماعت ہوئی،دو رکنی بینچ نے ماتحت عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل کا فیصلہ سنا دیا ،ہائیکورٹ نے ملزم کی اپیل مسترد کرتے ہوئے خصوصی عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا ،پولیس نے عدالت میں کہا کہ ملزم دہشتگردی، ٹارگٹ کلنگ، فرقہ وارانہ قتل جیسے دیگر جرائم میں ملوث ہے،

سندھ ہائیکورٹ میں گوداموں سے گندم چوری کرنے پرنیب انکوائری کیس کی سماعت ہوئی،پیپلزپارٹی رہنما نثارکھوڑوسمیت دیگر ملزمان کی 10روز کی حفاظتی ضمانت منظورکر لی گئی، عدالت نے نثارکھوڑو سمیت دیگرکواحتساب عدالت سکھر میں پیش ہونے کاحکم دے دیا،

@MumtaazAwan

طیارہ حادثہ، جناح میں 66 میتوں کا پوسٹ مارٹم مکمل،فرانزک ڈی این اے لیب کو کتنے نمونے ہوئے موصول؟

طیارہ حادثہ، وزیراعظم کی ہدایت پر لواحقین کیلئے رقم بڑھا دی گئی

کیا اس کرنل کا بھی کرنل کی بیوی جتنا چرچا ہوگا ؟

Leave a reply