مزید دیکھیں

مقبول

جب فیصل قریشی کی بیٹی جنید جمشید کو دیکھ کر رو پڑی

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف میزبان و اداکار...

منارا چوپڑا نے انڈیگو کا پول کھول دیا

ممبئی: آسٹریلیا کے سابق کرکٹر ڈیوڈ وارنر کے بعد...

یورپی ملک میں 4 امریکی فوجی ٹریننگ کے دوران لاپتا ہو گئے

یورپی ملک لیتھوانیا میں 4 امریکی فوجی ٹریننگ...

تحریک لبیک کے رہنماء کے بیٹے کو دوسری شادی کرنا مہنگا پڑ گیا

راولپنڈی(عمر آزاد بٹ سے )گوجرخان تحریک لبیک کے ضلعی صدر و سابق امیدوار براۓ ایم این اےمحمد رمضان چشتی کے بیٹے محمد رضوان کو بغیر اجازت دوسری شادی کرنا مہنگا پڑ گیا
ایک ماہ قید پانچ لاکھ روپے سزا سنا دی باغی ٹی وی کی تفصیلات کے مطابق ساٸلہ (ا س) نے علاقہ مجسٹریٹ تھانہ گوجرخان کی عدالت میں ملزم کے خلاف استغاسہ داٸر کیا جس میں موقف اپنایا کہ ملزم محمد رضوان نے مجھ سے بغیر اجازت ٹوبہ ٹیک سنگھ میں عاٸشہ مصطفی نامی لڑکی سے شادی رچا لی ہے عدالت نے ملزم کو طلب کر لیا اور ملزم کے خلاف چارج شیٹ پیش کی جس سے ملزم صحت جرم سے انکاری ہو گیا جس کے بعد ساٸلان نے اپنی اپنی شہادتیں گزاری دوران شہادت ثابت ہو گیا کہ ملزم نے پہلی بیوی کی عدم اجازت سے دوسری خفیہ شادی کر رکھی ہے جرم ثابت ہونے پر علاقہ مجسٹریٹ نے ملزم کو ایک ماہ کی قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی جس پر ملزم کو کمرہ عدالت سے گرفتاری کے بعد ضمانت پر رہا کر دیا گیا مستغیثہ کی طرف سے کیس کی پیروی ماہر قانون دان ادریس احمد مرزا نے کی

خنیس الرحمٰن
خنیس الرحمٰن
لکھنے کا آغاز بچوں کے پندرہ روزہ رسالے سے کیا, اس کے علاوہ ملک کے متعدد اخبارات میں کالم لکھتے رہے, بطور صحافی اسلام آباد کے ایک روزنامے میں بطور سٹاف رپورٹر کام کرتے رہے.ان کے بارے مزید جانئے کے لئے ان کا ٹویٹر اکاؤنٹ دیکھیں. https://twitter.com/KhunaisUrRehman?s=09