اسنوکر میں پاکستان نمبر ون 2 بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں شرکت سے محروم

0
47

کراچی:فنڈز کی کمی کی وجہ سے ایشین اور ورلڈ 6 ریڈز اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے صرف دو کھلاڑی ہی حصہ لے سکیں گے جب کہ پاکستان نمبر ون محمد سجاد ایونٹ میں شرکت سے محروم رہ گئے۔

پاکستان بلیئرڈز اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے مطابق ایشین 6 ریڈز اسنوکر چیمپئن شپ 25 سے 28 ستمبر جب کہ ورلڈ 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ 26 ستمبر سے 9 اکتوبر تک ملائیشیا میں کھیلی جائے گی۔

ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی احسن رمضان اور بابر مسیح کریں گے، دونوں کھلاڑی چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے اخراجات خود برداشت کریں گے، پی بی ایس اے نے کھلاڑیوں کو یقین دہانی کرائی ہےکہ فنڈز ملنےکی صورت میں کھلاڑیوں کو رقم واپس کردی جائےگی، تاہم قومی چیمپئن محمد سجاد اور حارث طاہر فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے ایونٹ میں شریک نہیں ہوسکے۔

پی بی ایس اے کے ذرائع کے مطابق ایسوسی ایشن پاکستان اسپورٹس بورڈ سے اب تک اپنی سالانہ گرانٹ کی منتظر ہے، پی بی ایس اے کو امریکا میں ہونے والے ورلڈگیمز میں شرکت کے اخراجات بھی ادا نہیں کیےگئے۔

پی بی ایس اے کے پاس اپنے فنڈز بھی نہیں کہ کھلاڑیوں کو ٹورز پر بھیجا جاسکے اس لیے سیلف فنانس کی بنیاد پر ایشین اور عالمی چیمپئن شپ میں پلیئرز شریک ہوں گے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔

Leave a reply