لداخ سرحدی کشیدگی، مذاکرات سے قبل چین نے ایسا کام کیا کہ مودی سرکار کے ہوش اڑ گئے

0
60

لداخ سرحدی کشیدگی، مذاکرات سے قبل چین نے ایسا کام کیا کہ مودی سرکار کے ہوش اڑ گئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لداخ تنازعہ پر بھارت سے مذاکرات سے قبل چین نے لداخ میں نئے فوجی کمانڈر کی تقرری کر دی ہے

چین اور بھارت کے مابین لداخ تنازعہ پر آج 6 جون کو مذاکرات ہونے ہیں، بھارتی منتوں ترلوں کے بعد چین نے مذاکرات کی حامی بھری ہے تا ہم چین نے ویسٹرن تھیئیٹر کمانڈ اہلکاروں کے لئے نئے فوجی کمانڈر کی تقرری کی ہے۔

پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کی ویسٹرن تھیئیٹر کمانڈ نے اپنی آفیشیل ویب سائٹ پر اعلان کیا ہے کہ لیفٹننٹ جنرل شوکلنگ کو اس کے سرحدی اہلکاروں کا نیا کمانڈر نامزد کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے لیفٹننٹ جنرل شوکلنگ ایسٹرن تھیئٹر کمانڈ میں خدمات دے چکے ہیں۔

پی ایل اے کی ویسٹرن تھیئٹر کمانڈ بھارت کے ساتھ ایل اے سی پر نگرانی رکھتی ہے۔ اس میں فوج، فضائیہ اور راکٹ فورس کے جوان شامل ہیں۔ اس کے سربراہ جنرل جھاوو جونکی ہیں۔

چین نے نئی تقرری ایسے وقت میں کی جب چینی اور بھارتی اہلکاروں کے مابین گزشتہ ماہ شروع ہونے والا سرحدی تنازعہ جاری ہے اور آج اس پر مذاکرات ہونے ہیں،

چینی فوج اور بھارتی فوج کے درمیان یہ پہلی تفصیلی میٹنگ ہوگی، جس کی قیادت دونوں ممالک کی فوج کے لیفٹیننٹ جنرل کریں گے۔ نئی دہلی میں سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی طرف سے بات چیت میں لیہہ میں موجود 14 کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹیننٹ جنرل ہریندر سنگھ حصہ لیں گے

واضح رہے کہ چین اور بھارت کے مابین سرحدی تصادم جو 5 مئی کو لداخ میں وادی گلوان اور اس کے بعد شمال مشرقی سکم کے علاقے نکولہ میں شروع ہوا تھا اس کے تین دن بعد بھارت اور چین میں شدید تلخی آئی تھی چین نے لداخ میں بھارتی علاقے میں گھس کر بھارتی فوج کر گرفتار کر لیا تھا جنہیں بعد ازاں چھوڑ دیا گیا

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین اور بھارت کی فوج کے مابین 25 روز سے کشیدگی جاری ہے،دونوں ممالک نے سرحد کے قریب بھاری تعداد میں اسلحہ،جنگی گاڑیاں پہنچا دی ہیں ، فوجی اڈوں میں فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کر دیا ہے.

قبل ازیں  دو ہفتوں سے جاری بھارتی منتوں ترلوں کے بعد لداخ مدعے پر بالآخر چائنہ نے بات چیت پر رضا مندی ظاہر کر دی

بھارت نے چین کے ساتھ اعلی سطح پر فوجی مذاکرات کی درخواست کی ہے کیونکہ دونوں ملکوں کے مابین آمنے سامنے لداخ تنازعے پر مذاکرات جاری ہیں، 6 جون کو ، چین اور بھارت کے لیفٹیننٹ جرنیل لداخ میں بھارت سرحدی مقام میں اجلاس کریں گے

چین اوربھارت کے درمیان سرحدی کشیدگی مسلسل بڑھتی جارہی ہے اور اطلاعات کے مطابق چین کے پانچ ہزارسے زائد فوجی بھارت میں گھس گئے ہیں‌

ذرائع کے مطابق ‏سی پیک کو امریکہ اور بھارت سے خطرہ چینی طیارے اور ہیلی کاپٹرز لداخ پہنچ گئے چین نے ماؤنٹ ایورسٹ پر فوجیں اتار دیں ، ذرائع کا یہ بھی کہنا ہےکہ ‏گیلون ندی (لداخ) سمیت تین مختلف مقامات پر چینی فوج 4-5 کلومیٹر تک LAC سے آگے مورچہ بند ہونا شروع ہوگئی ہے۔

بصرف گلون ندی کے مقام پر چین نے 100 کے قریب ٹینٹ لگا دیئے ہیں ‏لداخ میں چین نے بھارت کو ناکوں چنے چبوا دے، متعدد فوجی گرفتار، اکثر نے بھاگ کر جان بچائی ،اطلاعات کے مطابق لداخ اور سکم کی سرحد پر چینی فوج کی نقل و حرکت سے بھارت کے ہاتھ پاؤں پھول گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چینی فوج زیر زمین بنکرز بنانے مصروف ہے جبکہ کچھ بھارتی فوجیوں کو گرفتارکرلیا ہے جبکہ بڑی تعداد میں بھارتی فوجیوں نے بھاک کرجان بچائی ہے

سی پیک کے خلاف امریکی سازش کے توڑ کیلئے چین کے پانچ ہزار فوجی بھارت میں گھس گئے

لداخ میں انڈیا اور چین میں سرحدی کشیدگی، سینئر صحافی مبشر لقمان نے کیا دی تجویز

‏یہ وہ لات ہے جو ایک چینی فوجی نے لداخ میں ایک بھارتی فوجی کو تحفہ میں دی

لداخ میں چین کے ہاتھوں شرمناک شکست پر جنرل بخشی نے ایک سائیڈ کی مونچھیں کٹوا دیں

"پلیز گو بیک چائنہ” بھارتی فوج کے ترلے، بینر اٹھا لیے

جنگ کی تیاری کرو، چینی صدر کا فوج کو حکم

چائنہ نے لداخ کے قریب اپنے ایئر بیس کو مزید پھیلانا شروع کر دیا،جنگی طیارے بھی پہنچا دیئے

لداخ پر پنگے بازی پر چائنہ نے بھارتی فوج کو رگڑ دیا مگر کشمیر پر ہم احتجاج سے آگے نہ بڑھ سکے

مودی سرکار کے عزائم پڑوسی ممالک کیلئے خطرہ بن چکے،وزیراعظم عمران خان

مودی ٹرمپ ٹیلی فونک رابطہ ، بھارت کی چین اور امریکہ کی سیاہ فاموں کے ہاتھوں درگت پر دونوں کا ایک دوسرے سے اظہار یکجہتی

پاکستان کو بات بات پر تڑیاں لگانے والا بھارت ، لداخ پر چینی قبضے کے خلاف تاحال منتوں اور ترلوں کی پالیسی پر عمل پیرا

لداخ میں چائنہ سے شرمناک شکست کے بعد "انڈیا” کا نام بدلنے کی انڈین سپریم کورٹ میں درخواست

بریکنگ،لداخ کشیدگی میں اضافہ،چینی جنگی طیارے بھارتی حدود میں گھس گئے،بھارتی فضائیہ بھی الرٹ

لداخ سے ذرائع کے مطابق گھس کر مارنے کی بھڑکیں مارنے والے بھارت کی آج کل بولتی بند ہے، اس کی وجہ سکم اور لداخ کی سرحد پر چینی فوج کی وہ نقل وحرکت ہے جس سے بھارتی فوج اور مودی سرکار کے ہوش اڑ گئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق چینی افواج ڈربوک شیوک کی اہم شاہراہ سے صرف 255 کلومیٹر دور ہیں۔ بھارتی عسکری ذرائع کے حوالے سے دی گئی رپورٹ کے مطابق سرحد پر چینی افواج کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

بھارت میں مسلمانوں پر تشدد کرنیوالی آر ایس ایس لداخ پر چین کے ساتھ بہادری کے جوہر کیوں نہیں دکھاتی؟

Leave a reply