بریکنگ،لداخ کشیدگی میں اضافہ،چینی جنگی طیارے بھارتی حدود میں گھس گئے،بھارتی فضائیہ بھی الرٹ

0
91

بریکنگ،لداخ کشیدگی میں اضافہ،چینی جنگی طیارے بھارتی حدود میں گھس گئے،بھارتی فضائیہ بھی الرٹ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لداخ میں چین اور بھارت کے مابین ایک بار پھر کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے، چین کے جنگی طیارے لداخ میں گشت کر رہے ہیں جس سے بھارتی فضائیہ بھی الرٹ ہو گئی ہے

بھارتی میڈیا نے چینی جنگی طیاروں کے لداخ میں گشت کو رپورٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین کے جنگی طیارے لداخ میں گشت کر رہے ہیں، اچانک چین کی جانب سے بڑی تعداد میں جنگی طیارے لداخ پہنچائے گئے اور اب چینی جٹ طیارے فضا میں ہیں، چینی طیاروں کے لداخ میں اڑان سے بھارتی فضائیہ میں بھی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے

بھارت نے چینی فوج کی تمام مصروفیات پر نظر رکھی ہوئی ہے ، آج اچانک چینی طیاروں کے بڑی تعداد میں فضا میں آنے سے بھارتی فضائیہ بھی پریشانی کا شکار ہو گئی ہے

چین کے طیارے بھارتی سرحد کے اندر بھی گھسے ہیں تا ہم 10 کلومیٹر سے کم ایریا میں انہوں نے فلائی کیا ہے، دس کلو میٹر سے زیادہ کے ایریا میں چینی جنگی طیارے نہیں گئے

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین اور بھارت کی فوج کے مابین 25 روز سے کشیدگی جاری ہے،دونوں ممالک نے سرحد کے قریب بھاری تعداد میں اسلحہ،جنگی گاڑیاں پہنچا دی ہیں ، فوجی اڈوں میں فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کر دیا ہے.

قبل ازیں 29 مئی کو بھی چینی فضائیہ کے 11 جنگی طیارے لداخ کے علاقے میں کافی دیر تک پرواز کرتے رہے، کچھ روز قبل چینی ہیلی کاپٹر بھی بھارتی حدود میں داخل ہوئے تھے.

قبل ازیں  دو ہفتوں سے جاری بھارتی منتوں ترلوں کے بعد لداخ مدعے پر بالآخر چائنہ نے بات چیت پر رضا مندی ظاہر کر دی

بھارت نے چین کے ساتھ اعلی سطح پر فوجی مذاکرات کی درخواست کی ہے کیونکہ دونوں ملکوں کے مابین آمنے سامنے لداخ تنازعے پر مذاکرات جاری ہیں، 6 جون کو ، چین اور بھارت کے لیفٹیننٹ جرنیل لداخ میں بھارت سرحدی مقام میں اجلاس کریں گے

بھارتی فوج کے ایک ترجمان کے مطابق بھارت کی لیہ میں کور کے کور کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ہریندر سنگھ چین کے ساتھ مذاکرات میں شامل ہوں گے

چین اور بھارت کے مابین سرحدی تصادم جو 5 مئی کو لداخ میں وادی گلوان اور اس کے بعد شمال مشرقی سکم کے علاقے نکولہ میں شروع ہوا تھا اس کے تین دن بعد بھارت اور چین میں شدید تلخی آئی تھی چین نے لداخ میں بھارتی علاقے میں گھس کر بھارتی فوج کر گرفتار کر لیا تھا جنہیں بعد ازاں چھوڑ دیا گیا

چین کی طرف سے بھارت کے ساتھ مذاکرات کے حوالہ سے کوئی فوری رد عمل سامنے نہیں آیا،چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سرحد پر صورتحال مستحکم ہے اور قابو میں ہے،

بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں ممالک کی جانب کے افسران کے درمیان مئی کے پہلے ہفتے میں تقریبا 12سے زیادہ مرتبہ بات ہوچکی ہے

واضح رہے کہ چین اوربھارت کے درمیان سرحدی کشیدگی مسلسل بڑھتی جارہی ہے اور اطلاعات کے مطابق چین کے پانچ ہزارسے زائد فوجی بھارت میں گھس گئے ہیں‌

ذرائع کے مطابق ‏سی پیک کو امریکہ اور بھارت سے خطرہ چینی طیارے اور ہیلی کاپٹرز لداخ پہنچ گئے چین نے ماؤنٹ ایورسٹ پر فوجیں اتار دیں ، ذرائع کا یہ بھی کہنا ہےکہ ‏گیلون ندی (لداخ) سمیت تین مختلف مقامات پر چینی فوج 4-5 کلومیٹر تک LAC سے آگے مورچہ بند ہونا شروع ہوگئی ہے۔

بصرف گلون ندی کے مقام پر چین نے 100 کے قریب ٹینٹ لگا دیئے ہیں ‏لداخ میں چین نے بھارت کو ناکوں چنے چبوا دے، متعدد فوجی گرفتار، اکثر نے بھاگ کر جان بچائی ،اطلاعات کے مطابق لداخ اور سکم کی سرحد پر چینی فوج کی نقل و حرکت سے بھارت کے ہاتھ پاؤں پھول گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چینی فوج زیر زمین بنکرز بنانے مصروف ہے جبکہ کچھ بھارتی فوجیوں کو گرفتارکرلیا ہے جبکہ بڑی تعداد میں بھارتی فوجیوں نے بھاک کرجان بچائی ہے

سی پیک کے خلاف امریکی سازش کے توڑ کیلئے چین کے پانچ ہزار فوجی بھارت میں گھس گئے

لداخ میں انڈیا اور چین میں سرحدی کشیدگی، سینئر صحافی مبشر لقمان نے کیا دی تجویز

‏یہ وہ لات ہے جو ایک چینی فوجی نے لداخ میں ایک بھارتی فوجی کو تحفہ میں دی

لداخ میں چین کے ہاتھوں شرمناک شکست پر جنرل بخشی نے ایک سائیڈ کی مونچھیں کٹوا دیں

"پلیز گو بیک چائنہ” بھارتی فوج کے ترلے، بینر اٹھا لیے

جنگ کی تیاری کرو، چینی صدر کا فوج کو حکم

چائنہ نے لداخ کے قریب اپنے ایئر بیس کو مزید پھیلانا شروع کر دیا،جنگی طیارے بھی پہنچا دیئے

لداخ پر پنگے بازی پر چائنہ نے بھارتی فوج کو رگڑ دیا مگر کشمیر پر ہم احتجاج سے آگے نہ بڑھ سکے

مودی سرکار کے عزائم پڑوسی ممالک کیلئے خطرہ بن چکے،وزیراعظم عمران خان

مودی ٹرمپ ٹیلی فونک رابطہ ، بھارت کی چین اور امریکہ کی سیاہ فاموں کے ہاتھوں درگت پر دونوں کا ایک دوسرے سے اظہار یکجہتی

پاکستان کو بات بات پر تڑیاں لگانے والا بھارت ، لداخ پر چینی قبضے کے خلاف تاحال منتوں اور ترلوں کی پالیسی پر عمل پیرا

لداخ سے ذرائع کے مطابق گھس کر مارنے کی بھڑکیں مارنے والے بھارت کی آج کل بولتی بند ہے، اس کی وجہ سکم اور لداخ کی سرحد پر چینی فوج کی وہ نقل وحرکت ہے جس سے بھارتی فوج اور مودی سرکار کے ہوش اڑ گئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق چینی افواج ڈربوک شیوک کی اہم شاہراہ سے صرف 255 کلومیٹر دور ہیں۔ بھارتی عسکری ذرائع کے حوالے سے دی گئی رپورٹ کے مطابق سرحد پر چینی افواج کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

لداخ میں چائنہ سے شرمناک شکست کے بعد "انڈیا” کا نام بدلنے کی انڈین سپریم کورٹ میں درخواست

 

 

Leave a reply