کالا کوٹ پھربدنامی کا باعث بن گیا ، کرنل کی بیوی ہونے کی دعویدارابیٹ آباد کے وکیل کی وکیلنی نکلی

0
166

راولپنڈی :کالا کوٹ پھربدنامی کا باعث بن گیا ، کرنل کی بیوی ہونے کی دعویدارابیٹ کے وکیل کی وکیلنی نکلی ،اطلاعات کے مطابق کل رات سے سوشل میڈیا پروائرل ہونےوالے والی اس ویڈیو کے بارے میں پاک فوج کیطرف سے وضاحت آگئی ہے،

ذرائع کےمطابق ایک بیان میں پاک فوج کی طرف سے کہا گیا ہےکہ یہ جو کرنل کی بیوی ہونے کی دعویدارتھی وہ حقیقت میں کالے کوٹ والے کی وکیلنی تھی جس نے اپنے شوہرکے کالے کوٹ کے جبراورقہرکا بھرپورفائدہ اٹھایا اورہزارہ موٹروے پرایک پولیس والے کے سامنے جس طرح وہ بے باکی سے ایک کرنل کی بیوی ہونے کا دعویٰ کررہی تھی حقیقت میں وہ ایک وکیل کی بیوی تھی

پاک فوج کی طرف سے بیان میں کہا گیا ہےکہ لیڈی کسی بھی آرمی آفیسر کی اہلیہ نہیں ہے اور نہ ہی کسی مسلح افواج کے آفیسر کی ہے۔ وہ ایک وکیل کی اہلیہ ہے جو ایبٹ آباد میں ہے ، اور اس خاتون نے جان بوجھ کر آرمی کا نام لیا۔ ان کے خلاف ضروری قانونی کارروائی کی جا رہی ہے.

باغی ٹی وی کو مقامی ذرائع کے حوالے سے یہ معلوم ہوا ہےکہ یہ عورت پہلے بھی اس قسم کا رویہ اختیارکرچکی ہے ، اوراس کےبارے میں کافی شکایات درج ہیں‌

Leave a reply