سیالکوٹ :عید سے قبل لیڈی چورگینگ بھی متحرک،کامیاب عید اپریشن ،شہری لٹ گئے،پولیس غائب
سیالکوٹ، باغی ٹی وی (شاہد ریاض سٹی رپورٹر)عید سے قبل لیڈی چورگینگ بھی متحرک،کامیاب عید اپریشن ،شہری لٹ گئے،پولیس غائب
تفصیل کے مطابق تھانہ رنگپورہ کے علاقہ مسلم بازار میں پانچ خواتین بوتیک کے اندر سے رش کا فائدہ اٹھا کر ہزاروں روپے مالیت کے 17 سوٹ چوری کر کے رفو چکر ہو گئی اسی تھانہ رنگپورہ کے میں بکرا خریدنے جانے والے شہری سے ڈاکوئوں نے رقم چھین لی اور فرار ہو گئے دونوں واقعات کا پولیس کے مطابق تلاش جاری ہے،
تھانہ ہیڈمرالہ کے علاقہ نہر پٹری کمبھرانوالہ کے قریب رات گئے ڈاکوئوں نے ائیرپورٹ سے آنے والے کیری ڈبہ میں سوار افراد فیصل،اسد،شبیر،احسان، اکبر،سمیع اللہ سے مجموعی طور پر ایک لاکھ کے قریب نقدی چھین لی اسی مقام پر ڈاکوئوں نے ٹریکٹر سوار صغیر اور وقاص سے 30 ہزار روپے نقدی چھین لی اور فرار ہو گئے تھانہ رنگپورہ اور تھانہ ہیڈمرالہ پولیس صرف مصروف تفتیش ہے ۔