fbpx

لاہور ایئر پورٹ،ایوی ایشن حکام کی غفلت،بورڈنگ برج ایک بار پھر گر گیا

لاہور ایئر پورٹ،ایوی ایشن حکام کی غفلت،بورڈنگ برج ایک بار پھر گر گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں لاہور ایئر پورٹ پر مسافروں کو طیارے تک پہنچانے والا بورڈنگ برج گر گیا ہے’

نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی پرواز کے مسافر جیسے ہی جہاز میں بورڈنگ برج کے ذریعے داخل ہونے لگے تو بورڈنگ برج گر گیا جس کی وجہ سے مسافروں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، بورڈنگ برج گرنے کے بعد سے مسافروں کے طیارے تک بسوں پر لے جایا جا رہا ہے، مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، سول ایوی ایشن حکام نے ابھی تک مسئلے کو حل نہیں کیا

لاہور ایئر پورٹ پر یہ واقعہ پہلی بار پیش نہیں آیا بلکہ کئی بار پیش آ چکا ہے،قبل ازیں ایک بار علامہ اقبال انٹرنیشل ایئرپورٹ پر طیارے سے منسلک بورڈنگ برج خراب ہوگیا تھا ، مسافروں کے سوار ہونے کے بعد بورڈنگ برج طیارے سے الگ نہیں ہوا تھا،اس موقع پر بورڈنگ برج میں خرابی کو مسافر، طیارےمیں خرابی سمجھ بیٹھے اور ان میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا، کچھ مسافر خوف کے باعث طیارے سے اتر گئے تھے بورڈنگ برج سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ملکیت ہوتا ہے، برج کے ذریعے مسافر ایئرپورٹ کی عمارت سے جہاز میں داخل ہوتے ہیں۔ بورڈنگ برج آئے دن گرنے کی شکایات کو سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام نے حل نہیں کیا

طیارہ حادثہ، امریکی شہری بھی تھا طیارے میں‌ سوار، امریکی محکمہ خارجہ کی تصدیق

طیارہ حادثہ،سول ایوی ایشن نے رن وے کی انسپکشن رپورٹ تیار کرلی

طیارہ حادثے میں سیکرٹری ایم پی ڈی ڈی خالد شیر دل کی وفات پرصوبائی وزیر حسین جہانیاں کا اظہار افسوس

طیارہ حادثہ، جناح میں 66 میتوں کا پوسٹ مارٹم مکمل،فرانزک ڈی این اے لیب کو کتنے نمونے ہوئے موصول؟

طیارہ حادثہ، وزیراعظم کی ہدایت پر لواحقین کیلئے رقم بڑھا دی گئی

کیا اس کرنل کا بھی کرنل کی بیوی جتنا چرچا ہوگا ؟

Facebook Notice for EU! You need to login to view and post FB Comments!