لاہور ایئرپورٹ پر بھاری مقدار میں اسلحہ پکڑا گیا، سمگلنگ کی کوشش ناکام

کسٹم حکام نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ہزاروں گولیوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کسٹم حکام کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے گولیوں سے بھرے 3 بیگ ضبط کر لیے گئے ہیں۔ کسٹم حکام کا واقعہ سے متعلق کہنا تھا کہ نامعلوم مسافرگولیوں سے بھرے 3 بیگ کسٹمز کی چیکنگ بیلٹ پر رکھ کر غائب ہوگئے تاہم جب کسٹم حکام نے ان بیگ کو چیک کیا تو اس میں سے 4 ہزار 600 گولیاں اور 800 خول موجودتھے ۔
کسٹم حکام نے گولیوں کے بیگ ضبط کرکے یہ گولیاں رکھنے والے افراد کی تلاش شروع کر دی ہے. کسٹم حکام کی جانب سے ایئرپورٹ پر سکیورٹی انتظاما ت بھی سخت کر دیے گئے ہیں.