لاہورائیرپورٹ سے روانہ ہونے والا مسافر طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا
لاہورائیرپورٹ سے سعودی عرب کے لئے روانہ ہونے والا مسافر طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا اڑان بھر نے کے بعد بوئنگ 777 طیارے کی ونڈ اسکرین میں کریک پڑ گیا ،جس کے بعد طیارے کے کپتان نے کراچی کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا، اور کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت طلب کی، پرواز میں300سے زائد مسافر سوار تھے ، کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت ملنے کے بعد طیارے کو بحفاظت اتار لیا گیا ، ایئر پورٹ حکام کے مطابق مسافروں کو متبادل پرواز کے ذریعے جدہ روانہ کیا جائے گا، ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ لاہور سے جدہ جانے والی پرواز پی کے 9759 سے پرندہ ٹکرایا پرندہ ٹکرانے کی وجہ سے آوٹر ونڈ اسکرین ٹوٹ گئی،طیارے کو مرمت کے لیے ہینگر منتقل کردیا گیا مسافروں کومتبادل پرواز کے ذریعے دوپہر 2 بجے جدہ روانہ کیا جائے گا، سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان اس حادثے کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ پاکستان کے رن وے کے حالات خوفناک ہو چکے ہیں ، ائیر لائنز کو سالانہ لاکھوں ڈالر کا نقصان ہوتا ہے کیونکہ ہماری نااہل سول ایوی ایشن نے ایئر پورٹس کے قریب ہی گھر بنا رکھے ہیں رہائشی … لاہورائیرپورٹ سے روانہ ہونے والا مسافر طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا پڑھنا جاری رکھیں
کاپی اور ایمبیڈ کرنے کے لیے اپنی WordPress سائٹ میں یہ یوآرایل پیسٹ کریں
اپنی ویب سائٹ میں ایمبیڈ کرنے کے لیے اس کوڈ کو کاپی اور پیسٹ کریں