لاہور:پاکستان اورانگلینڈ کےدرمیان میچ کےلیےزبردست انتظامات کیےگئے ہیں:ملک تیمورمسعود

0
21

لاہور:صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان ملک تیمور مسعود نے کہا ہے کہ پاک انگلینڈ ٹی 20کرکٹ سیریز کے لاہور میں 28ستمبر سے 2اکتوبر تک ہونیوالے میچزکے لئے بہترین انتظامات کررہے ہیں، جمعۃ المبارک کوا پنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم 17سال بعد پاکستان آئی ہے،

صوبائی وزیرکھیل و امورنوجوانان ملک تیمور مسعود نے کہا ہے کہ پاک انگلینڈ ٹی 20کرکٹ سیریز میں بہت دلچسپ میچز ہورہے ہیں، لاہور میں ہونیوالے تین میچز کی بھرپور تیاریاں کی جارہی ہیں، انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے،

صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان ملک تیمور مسعود نے مزیدکہا ہے کہ شائقین کرکٹ کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی، نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے تمام سی سی ٹی وی کیمرے فعال ہیں جس سے نشترپارک سپورٹس کمپلیکس کے کونے کونے کی سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی کی جائے گی،

انہوں نے کہا ہے کہ نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں 30بستروں کا عارضی ہسپتال بھی بنایا جائے گا جس میں تمام سہولیات میسر ہوں گی، تمام محکموں کا کوآرڈینیشن سنٹر بھی قائم کیا جائیگا جس میں ہر محکمے کے افسران میچز کے دوران موجود رہیں گے، ان کا کہنا تھا کہ پاک انگلینڈ ٹی 20کرکٹ سیریز میں شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

Leave a reply