لاہور:گونگی بہری لڑکی سےمبینہ زیادتی

0
41

لاہور:14 سالہ گونگی بہری لڑکی سے مبینہ زیادتی،اطلاعات کے مطابق لاہور میں قوت گویائی و سماعت سے محروم چودہ سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا-پولیس اس سارے واقعہ پر نظررکھے ہوئے ہے

لاہور کے علاقے شیراکوٹ میں گونگی بہری 14 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا، جب کہ ملزم کی جانب سے لڑکی کے اہل خانہ کو دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں۔

باپ کی 13 سالہ بیٹی سے زیادتی، بیٹی نے بچے کو دیا جنم

پولیس کے مطابق واقعہ رواں سال چار اپریل کو پیش آیا۔ لڑکی گھر کے باہر موجود تھی کہ تنویر نامی شخص ورغلاء کر ساتھ والے مکان میں لے گیا اور مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔

لڑکی کے والد کی درخواست پر متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کروانے کے بعد پولیس کی جانب نے چار ماہ گزر جانے کے بعد مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

10 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

ورثاء کا کہنا ہے کہ ملزمان کی جانب سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں، جب کہ پولیس کا دعوی ہے کہ ملزم جلد قانون کی گرفت میں ہوگا۔

ادھر ایک دوسرے واقعہ میں ٹک ٹاک پردوستی،ملزم نےلڑکی کو شادی کا جھانسہ دیکر ملاقات کے بہانےبلا کرزیادتی کا نشانہ بنا ڈالا تفصیلات کے مطابق ٹاک ٹاک پر دوستی کرکے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔متاثرہ لڑکی زینب کی درخواست پر تھانہ سول لائنز میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

دوران زیادتی خواتین کے ساتھ انتہائی غیر اخلاقی کام کرنیوالے ملزم کو ہوئی سزا

پولیس کے مطابق دھرم پورہ کے رہائشی تیمور سے زینب کی ٹک ٹاک پر دوستی ہوئی،ملزم نے شادی کا جھانسہ دیکر زینب کو جہلم سے لاہور بلایا اور مڈ لینڈ ہوٹل میں رکھ کر زیادتی کا نشانہ بنادیا،پولیس کا کہنا ہے کہ واقع کا مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Leave a reply