عدالت نے بشریٰ بی بی کو گرفتار کرنے سے روک دیا

imran and bushra

لاہور ہائیکورٹ: سابق خاتون اول بشری بی بی کی اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت ہوئی

عدالت نے آج ہی پنجاب پولیس، ایف آئی اے، انٹی کرپشن کو رپورٹس پیش کرنے کا حکم دیدیا، جسٹس امجد رفیق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آج ہی بتائیں کہ بشری بی بی کیخلاف کتنے کیسز درج ہیں،یہ بھی بتایا جائے کہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری مطلوب ہے یا نہیں ،ایڈیشنل اٹارنی جنرل جاوید اعوان نے اسلام آباد پولیس کی رپورٹ عدالت میں پیش کردی اور کہا کہ اسلام آباد میں بشری بی بی کیخلاف کوئی مقدمہ درج نہیں، جسٹس امجد رفیق نے سابق خاتون اول بشری بی بی کی درخواست پر سماعت کی

لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو گرفتار کرنے سے روک دیا، عدالت نے پولیس کو بشریٰ بی بی کو 13 جون تک گرفتار کرنے سے روک دیا ، عدالت نے آئی جی اسلام آباد کی دستخط شدہ رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا،

بشری بی بی نے اہنے وکیل انتظار حسین پنجوتہ کے توسط سے درخواست دائر کی ،درخواست میں وفاقی حکومت،ایف آئی اے اور چاروں صوبوں کے آئی جیز کو فریق بنایا گیا ہے ،عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل دس اے کےتحت شفاف ٹرائل ہرشہری کا بنیادی حق ہے اطلاعات ہیں کہ بشری بی بی کےخلاف مقدمات درج کرکے انہیں سیل کر دیا گیا ہے ،شفاف ٹرائل کے لئے مقدمات کے اندراج کی معلومات اور ان تک رسائی ہرشہری کا قانونی حق ہے عدالت بشری بی بی کے خلاف درج تمام مقدمات کی تفصیلات عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے

190 ملین پاؤنڈزسکینڈل میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی نے خود فائدہ اٹھایا

باغی ٹی وی کی جانب سے بہترین کارکردگی پر ٹیم کو اعزازی شیلڈ دی گئیں،

مولانا طارق جمیل کے اکاؤنٹ میں اربوں کہاں سے آئے؟ مولانا طارق جمیل کا خصوصی انٹرویو

مولانا طارق جمیل کے چاہنے والوں کیلئے اچھی خبر، مولانا کا سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان سے رابطہ

Comments are closed.