لاہور دھماکہ، جاں بحق اور زخمی افراد کے ناموں کی فہرست جاری
لاہور دھماکہ، جاں بحق اور زخمی افراد کے ناموں کی فہرست جاری پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں دھماکہ ہوا ہے ،دھماکہ لاہور کے معروف بازار انار کلی میں ہوا، دھماکے کے نیتجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 26 افراد زخمی ہوئے ہیں، دھماکے میں جاں بحق اور زخمی افراد کی فہرست انتظامیہ نے جاری کر دی ہے ، پنجاب کی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ بہت ہی درد ناک سانحہ ہوا ہے،انارکلی دھماکے میں 26افرادزخمی اور 2جاں بحق ہوئے دھماکے میں زخمی 4افراد کی حالت تشویشناک ہے، زخمیوں میں 3 خواتین بھی شامل ہیں زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات دی جارہی ہیں، 4زخمیوں کے علاوہ باقی سب کی حالت بہتر ہے، ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کا کہنا ہے کہ لاہور دھماکے انتہائی دکھ اور افسوس ہے،دھماکہ ایک بج کر 40منٹ پر ہوا، تمام ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کیساتھ ہیں،5افراد کی حالت تشویشناک ہے،دھماکہ خیز مواد نصب تھا،دھماکے کی مزید تحقیقات جاری ہیں،جب بھی الرٹ آتا ہے اس پر اقدامات کیے جاتے ہیں، دہشتگردی جیسے واقعات پر پوری قوم کو ایک پیج پر ہونا چاہیے، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن انار کلی، پان … لاہور دھماکہ، جاں بحق اور زخمی افراد کے ناموں کی فہرست جاری پڑھنا جاری رکھیں
کاپی اور ایمبیڈ کرنے کے لیے اپنی WordPress سائٹ میں یہ یوآرایل پیسٹ کریں
اپنی ویب سائٹ میں ایمبیڈ کرنے کے لیے اس کوڈ کو کاپی اور پیسٹ کریں