تحریک انصاف کے رہنما فوادچودھری کو کینٹ کچہری پیش کردیا گیا
کینٹ کچہری کے باہر سیکیورٹی سخت کر دی گئی تھی، کینٹ کچہری کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی،عدالت پیشی کے موقع پر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ مجھے بغاوت کے الزام میں گرفتار کیا گیا میں توکہتا ہوں 22کروڑ عوام پر مقدمات بنا دو، میری پیشی پر اتنی پولیس لگا دی شاید کوئی جیمز بونڈ کو پیش کرنا ہے،مجھے گرفتار کرنے والوں کو شرمندگی ہوگی جس جرم میں گرفتار کیاگیا اس کا علم نہیں ،پولیس بتائے مجھے کس جرم میں گرفتار کیا گیا،مجھے ایف آئی آر تو پڑھا دیں
لاہورکینٹ کچہری میں رہنما پی ٹی آئی فوادچودھری کے راہداری ریمانڈ کی درخواست پر سماعت ہوئی، تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے، عدالت نے رہنما پی ٹی آئی فوادچودھری کو مقدمے کی کاپی فراہم کردی.فواد چودھری نے کہا کہ مجھے ایف آئی آر کی کاپی دی جائے، تفتیشی افسر نے مقدمے کی کاپی اور فواد چودھری کی گرفتار ی کی رپورٹ جمع کروا دی، فواد چودھری نے عدالت میں کہا کہ میرا میڈیکل کرانے کا حکم دیا جائے،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میڈیکل کرانے کا معاملہ دیکھ رہے ہیں ،فواد چودھری نے کہا کہ رات کو میری آنکھوں پر پٹی باندھی گئی ، پولیس مجھے کال کرتی تو میں پیش ہوجاتا،میں بھاگنے والا نہیں ہوں،
تحریک انصاف کے وکلا نے فواد چوہدری کی ہتھکڑیاں کھولنے کا مطالبہ کر دیا ،وکلا کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کی ہتھکڑیاں فوری کھولی جائیں فواد چوہدری کی حبس بے جا کی درخواست ہائیکورٹ میں پینڈنگ ہے ۔جب تک ہائیکورٹ کا فیصلہ نہی آ جاتا یہ عدالت راہداری ریمانڈ کی درخواست پر سماعت نہ کرے ۔لاہورکینٹ کچہری میں فوادچودھری کےراہداری ریمانڈ کی درخواست پر سماعت کچھ دیرتک ملتوی کر دی گئی
بعد ازاں دوبارہ سماعت ہوئی تو عدالت نے فواد چودھری کے میڈیکل کروانے کی استدعا منظور کر لی ،جوڈیشل مجسٹریٹ نے فواد چوہدری کا سروسز ہسپتال سے میڈیکل کرانے کا حکم دے دیا، عدالت نے حکم دیا کہ میڈیکل کے بعد فواد چوہدری کو آج ہی اسلام آباد کی متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے ۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے پولیس کی راہداری ریمانڈ کی درخواست نمٹا دی پولیس حکام فواد چوہدری کو لیکر عدالت سے روانہ ہو گئے
دوسری جانب فواد چوہدری کی گرفتاری کے خلاف درخواست لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے لئے مقررہو گئی،چیف جسٹس امیر کچھ دیر میں سماعت کریں گے فواد چوہدری کے کزن نبیل شہزاد نے احمد پنسوتا ایڈووکیٹ کےتوسط سےدرخواست داٸر کی، درخواست گزار نے کہا کہ فواد چوہدری کی گرفتاری غیر قانونی ہے ،فواد چوہدری کو ایف آٸی آر تک نہیں دکھاٸی گٸی۔
پولیس نے گرفتاری کی وجوہات نہیں بتاٸیں فواد چوہدری سپریم کورٹ کے وکیل اور سابق وفاقی وزیر ہیں
علی ظفر نے فواد چوہدری کی گرفتاری پر ردعمل میں کہا ہے کہ مجھے ان کی گرفتاری کی وجوہات کا علم نہیں اگر آپ کوئی بیان دیتے ہیں تو آزادی رائے کو مدنظر رکھیں سنیں اور برادشت کریں نگران حکومت آزادانہ طور کام کرنا چاہیے آزادانہ طور پر کام کرتے ہوئے نگران حکومت نے شفاف انتخابات کی کروانے ہیں افسوسناک ہے کہ نگران حکومت الیکشن لڑنے والے لیڈران کو گرفتار کرنا شروع کردے تو یہ آئین کی خلاف ورزی ہے
فوادچودھری کے ساتھ غیر مناسب سلوک کیا گیا ،حبا فواد
فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد کا کہنا ہے کہ صبح سویرے فوادچودھری کو گرفتار کیا گیا ،ہماری گاڑی کی چابی دور پھینک دی گئی میں فوادچودھری کی گرفتاری پر پریشان ہوں، فوادچودھری کو مجرم کی طرح کینٹ کچری پیش کیا جا رہا ہے، فوادچودھری کے ساتھ غیر مناسب سلوک کیا گیا کیا کسی شہری کے ساتھ ایسا سلوک کیا جاسکتا ہے؟عدلیہ سمیت تمام ادارے فوادچودھری کی گرفتاری کا نوٹس لے،
فواد چودھری کیخلاف درج ایف آئی آر کی کاپی باغی ٹی وی کو موصول
فواد چودھری کو گرفتار کر لیا گیا
میرا پیغام پہنچا دو….فواد چودھری کے کس سے رابطے؟ آڈیو لیک ہو گئی
ہ عمران خان کی نازیبا آڈیو لیک ہوئی ہے
آڈیو لیکس، عمران خان گھبرا گئے،زمان پارک میں جاسوسی آلات نصب ہونے کا ڈر، خصوصی سرچ آپریشن
عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟
فوادچودھری کو بلوچستا ن سمیت جس جگہ بھی لے جائیں گے ، ہم مزاحمت کریں گے،فیصل چودھری
فواد چودھری کے بھائی فیصل چودھری کا کہنا ہے کہ فوادچودھری کو بغیر وارنٹ گرفتار کیاگیا فوادچودھری کو بلوچستا ن سمیت جس جگہ بھی لے جائیں گے ، ہم مزاحمت کریں گے،فوادچودھری وکیل اور سیاست دان ہیں فوادچودھری کا واٹس ایپ کھلا ہے ، کسی کے ہاتھ میں ہے،میرا فوادچودھری سے کوئی رابطہ نہیں ہوا،فواد چودھری ایسی حرکتوں سے نہیں جھکیں گے پی ٹی آئی کی سینئر قیاد ت کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے یہ کس سوچ میں بیٹھے ہیں ،ہم ن لیگ یا کوئی اورجماعت نہیں کہ خاموش رہیں گے،
پنجاب بار کونسل نے کہا ہے کہ فواد چوہدری ایڈوکیٹ کو پولیس کی طرف سے گرفتار کرنے کی شدیدمذمت کرتے ہیں، وکلاء برادری میں پولیس کے اس عمل کی وجہ سے شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے، آئی جی پولیس اسلام آباد سے مطالبہ ہے کہ ایف آئی آر نمبر 69/23 تھانہ کوہسار میں درج ایف آئی آر کو فی الفور خارج کیا جائے فواد چوہدری ایڈوکیٹ سپریم کورٹ کو فی الفور رہا کیا جائے
علاوہ ازیں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ فوادچودھری کے خلاف مقدمہ عدالت میں ہے ،کچھ نہیں کہہ سکتا،قانون کو ہاتھ میں لینےسے گریز کرنا چاہیے ،پی ٹی آئی رہنما وں کے خلا ف کیسز عدالتوں میں ہیں پی ٹی آئی اراکین کے استعفے منظور کرلیے گئے ہیں.معاملہ ای وی ایم سے شروع ہوا، آئینی حدود کو عبورنہیں کرنا چاہیے،الیکشن کمشنر مقرر کرنے میں عمران خا ن کا کردار تھا،عمران خان دورمیں مریم نواز گرفتار ہوئیں عمران خان نے اپوزیشن لیڈر سے اپنےدور میں ایک بار بھی ملاقات کرنا مناسب نہیں سمجھا، پی ٹی آئی والوں نے سیاست کو سیاست ہی نہیں رہنے دیا
،جرم کرو گے تو سزا تو ملے گی،عطا تارڑ
وزیراعظم کے معاون خصوصی، ن لیگی رہنما عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ اپنی حکومت توڑی، الیکشن کمیشن ارکان اور افسران کے خاندانوں کو دھمکی دی، اب رو کس بات پر رہے ہیں ،جرم کرو گے تو سزا تو ملے گی، ملک میں کوئی قانون بھی ہے،
الیکشن کمیشن کا کام پرچے نہیں الیکشن کروانا ہے،شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ فوادچودھری کی گرفتاری میں الیکشن کمیشن سیاسی فریق بن گیا،
الیکشن کمیشن کا کام پرچے نہیں الیکشن کروانا ہے، حکومت کے ارادے واضح ہوگئے ہیں عوام کوسمجھ جانا چاہیے،
حکمران الیکشن نہیں کچھ اورکرنے جارہے ہیں، آئی ایم ایف کی شرائط سے پہلے گرفتاریوں کادورشروع ہوگا،حکومت کا سڑکوں پرکام تمام ہوجائے گا، زرمبادلہ کےذخائر4بلین سےکم اور آئی ایم ایف کی شرائط سرپر ہیں، سیاسی، اقتصادی، معاشی اور توانائی کابحران حکومت کے گلے پڑنے والاہے، فواد چودھری کی گرفتاری چلتی پرپیٹرول کا کام کرے گی،اب ملک الیکشن کے بجائے تشدد کی راہ پر چل پڑا ہے، جو قوم الیکشن کمیشن پر اعتبار نہیں کر رہی وہ الیکشن کے نتائج پرکیا اعتبار کرے گی ،
آئینی ادارے کی درخواست پر فواد چودھری کے خلاف مقدمہ درج کیا ، ترجمان اسلام آباد پولیس
دوسری جانب ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ آئینی ادارے کی درخواست پر فواد چودھری کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا،سیکریٹری الیکشن کمیشن کی درخواست پر تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا،فواد چودھری نے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کو فرائض منصبی سے روکنے کے لیے دھمکایا،فواد چودھری نے آئینی اداروں کے خلاف شرانگیزی پیدا کرنے اور لوگوں کو مشتعل کرنے کی کوشش کی ،فواد چودھری کے خلاف مقدمے پر قانون کے مطابق کارروائی کی جارہی ہے،
فوادچودھری کے خلاف درج مقدمے کی تفصیلات سامنے آگئیں، فواد چودھری کے خلاف مقدمہ گزشتہ رات تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا تھا فواد چودھری کے خلاف مقدمہ سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کی درخواست پر درج کیا گیا، درج ایف آئی آر میں کہا گیاکہ فواد چودھری نے کہا حکومت میں شامل لوگوں کو ان کے گھروں تک چھوڑ کر آئیں گے،فواد چودھری نے کہا جولوگ نگران حکومت میں لگ رہے ہیں ان کا سزا ہونے تک پیچھا کریں گے،فوادچودھری نے کہا الیکشن کمیشن،ان کے ممبران اور ان کے خاندانوں کو وارن کرتے ہیں،فوادچودھری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی حیثیت ایک منشی کی ہوگئی ہے،
تحریک انصاف کے رہنما فرح حبیب کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو آئینہ دکھایا تو برا مان گئے، الیکشن کمیشن جانبداری کرے اورپسندیدہ شخص کونگران وزیراعلیٰ لگائے، ہم تنقید کرے تو ایف آئی آر اور گرفتاریاں شروع کردے حساب تو دینا پڑے گا، تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ فواد چودھری کی بغیر وارنٹ گرفتاری جمہوریت اور قانون کی بالادستی پر زوردار طمانچہ ہے،فواد چودھری کاکیا قصور ہے؟ کس جرم کے تحت اٹھایا گیا؟ پاکستان کے ساتھ کھلواڑ بند کیا جائے ورنہ حالات کسی کے قابو میں نہیں رہیں گے،مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ جو سمجھتے ہیں گرفتاری اورتشدد سے ہمیں نظریے سے ہٹا یا جا سکتا ہے یہ ان کی بھول ہے ،بار بار بتا چکے ہیں عمران خان عوام کی ریڈ لائن ، کوئی غلطی نہ کرنا، بغیر کسی کال کے ہزاروں لوگ عمران خان کی حفاظت کیلئے پہنچ گئے،پی ڈی ایم ٹولہ اپنی سیاست کو بچانے کیلئے ملک کو حادثے سے دوچار کرنا چاہتا ہے،
شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ تحریک انصاف کو دباؤ میں لانا ہے، شفاف انتخابات پی ڈی ایم کو وارا نہیں کھاتے، گزشتہ روز پی ٹی آئی نے کیئر ٹیکر وزیر اعلیٰ کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروایا، نگران حکومت کا مقصد شفاف انتخابات کرانا ہوتا ہے، پنجاب میں بھی ہم مثبت طریقے سے چلنے کا ارادہ رکھتے تھے،عدالتوں نے بھی الیکشن کمیشن کے فیصلوں سے اتفاق نہیں کیا،ہم نے اچھی شہرت کے حامل افراد کے نام نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے تجویز کیے تھے ہمارے تحفظات پر توجہ دینی چاہیے تھی،ملک کے حالات کا تقاضا کچھ اور ہےملک معاشی عدم استحکام سے دوچار ہے ،پورا ملک کئی گھنٹے کے لیے تاریکی میں ڈوبا رہا،مفتاح اسماعیل کی جگہ اسحاق ڈار کو کیوں لایا گیا؟حکومت کی ترجیحات پرچے،پکڑ دھکڑ ہےجے آئی ٹی کی سفارشات کو مسترد کیا گیا،وزیر آباد حملے کی ایف آئی آر درج نہیں ہوئی، عمران خان پر حملے کی نئی جی آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہے،عمران خان کے50سے 60جلسے ہوئے، کوئی توڑ پھوڑ نہیں ہوئی،اسمبلیاں آئین کے مطابق تحلیل کی گئیں،ہمارے اراکین کو ڈی نوٹیفائی کیا گیا