لاہورگوالمنڈی کے علاقے میں تیسری منزل کی چھت گرنے کے نتیجے میں 2 خواتین جاں بحق جبکہ 2 بچے زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گوالمنڈی کے علاقے میو ہسپتال کے قریب واقع مکان کی تیسری منزل کی چھت زوردار دھماکے سے نیچے گر گئی جس کے نتیجے میں گھر میں موجودخواتین اور بچے ملبے تلے دب گئے اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائی کرتے ملبے تلے دبے دو خواتین 35 سالہ نسرین اور 55 سالہ نذیراں بی بی کی لاشیں جبکہ 1ماہ کے بچے آفتاب اور 1 سالہ بچی آمنہ کو زخمی حالت میں نکال کر فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ریسکیو حکام کے مطابق 3 مزلہ مکان کی چھت لکڑی کی تھی جو
بارش کے باعث پانی کھڑا ہونے کے باعث وزنی ہو چکی تھی جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔