لاہورگریمر سکول کی طالبات کے ہراسگی کے واقعات پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی

0
31

لاہور گریمر سکول کی انتظامیہ نے طالبات کے ہراسگی کے الزامات پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق لاہور گریمر سکول میں طالبات سٹاف کی جانب سے جنسی طور پر ہراساں کرنے پراہم قدم اٹھا لیا گیا.لاہورگرامر اسکول (ایل جی ایس) کی طلبات کی طرف سے جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے الزامات کے بعد ، اسکول اتھارٹی نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ،لاہور گریمر سکول کی چند طالبات نے جرتمندانہ قدم اٹھاتے ہوئے جنسی ہراسانی کے الزامات کو متعلقہ ذمہ داران تک پہنچایا اور مرد اساتذہ اور سٹاف کی طرف سے جنسی طور پر ہراساں‌کیے جانے پر آواز اٹھائی ہے .

تفصیلات کے مطابق بہت سی لڑکیاں جنہوں نے بتایا کہ نام نہاد اساتذہ ان مختلف جگہوں پر بلا لیتے تھے ، جن کو کلاسوں میں ، آڈیٹوریم میں ، کینٹین میں ، اور دیگر مقامات پر انہیں ہراساں کیا جاتا ہے۔ ایک ایسا کیس سامنے آیا جس میں متاثرہ لڑکی نے اسکول کی انتظامیہ سے کہا کہ وہ اپنے استاد سر وڑائچ کے خلاف کچھ کارروائی کرے جس نے اسے ہراساں کیا لیکن بالآخر مس مائرہ رانا (پاکستانی اداکار عمیر رانا کی اہلیہ) اور مسز شکیل نے اسے مسئلے کو وہیں ڈھپ کردیا۔ تاکہ ان کے اسکول کی ساکھ متاثر نہ ہو.
ان ہی الزامات کے بعد سابق سینئر سکول طالبہ کی ایک وسیع اور تفصیلی گواہی کے بعد اسکول انتظامیہ نے آخر کار اس معاملے کو دیکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تشکیل دی جانے والی کمیٹی میں گورنمنٹ اسلامیہ ہائی اسکول کے پرنسپل غیاث صابر۔ ، بطور کنوینر نائب ڈسٹرکٹ ایجوکیشن شاہد علی شاہ ، اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ، ایم ایس ٹی سعدیہ نسیم بطور ممبر ہوں گی ،
اس کمیٹی کے لیے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے .
CamScanner-06-30-2020-11.43.29

Leave a reply