لاہور ہائی کورٹ نے نیب کو شہباز شریف کی گرفتاری سے روک دیا

0
27

لاہور ہائی کورٹ نے نیب کو شہباز شریف کی گرفتاری سے روک دیا
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ،لاہور ہائی کورٹ نے نیب کو شہباز شریف کی گرفتاری سے روک دیا ہے .اس سے پہلے شہباز شریف ہائی کورٹ میں‌ پیش ہوئے تھے. اور نیب بھی ان کی گرفتاری کے لیے موجود تھی ، لیکن ہائی کورٹ‌ نے انہیں‌روک دیا ہے . اہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی 17 جون تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے نیب کو فوری گرفتار کرنے سے روک دیا۔

شہباز شریف نے گزشتہ روز آمدن سے زائد اثاثے اور منی لانڈرنگ کیس میں متوقع گرفتاری سے بچنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں عبوری ضمانت کیلئے درخواست دائر کی تھی۔

چیئرمین نیب سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ نیب کی طرف سے زیر التوا انکوائری میں گرفتار کئے جانے کا خدشہ ہے، میں تواتر کیساتھ تمام اثاثے ڈکلیئر کرتا آ رہا ہوں۔ نیب نے بد نیتی کی بنیاد پر آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس بنایا ہے۔

درخواست میں کہا گیا 1972ء میں بطور تاجر کاروبار کا آغاز کیا اور ایگری کلچر، شوگر اور ٹیکسٹائل انڈسٹری میں اہم کردار ادا کیا، سماج کی بھلائی کیلئے 1988ء میں سیاست میں قدم رکھا۔ موجودہ حکومت کے سیاسی اثرورسوخ کی وجہ سے نیب نے انکوائری شروع کی جس میں نیب کی جانب سے لگائے گئے الزامات عمومی نوعیت کے ہیں۔ 2018ء میں اسی کیس میں گرفتار کیا گیا تھا اس دوران بھی نیب کیساتھ بھر پور تعاون کیا تھا۔

شہباز شریف نے درخواست میں نیب پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ 2018ء میں گرفتاری کے دوران نیب نے اختیارات کے ناجائز استعمال کا ایک بھی ثبوت سامنے نہیں رکھا، نیب ایسے کیس میں اپنے اختیار کا استعمال نہیں کر سکتا جس میں کوئی ثبوت موجود نہ ہو، منی لانڈرنگ کے الزامات بھی بالکل بے بنیاد ہیں۔

Leave a reply