لاہور ہائیکورٹ، 10 سال پرانے مقدمات کی سماعت کے لیے فل بینچ تشکیل

0
33
لاہور-ہائیکورٹ،-10-سال-پرانے-مقدمات-کی-سماعت-کے-لیے-فل-بینچ-تشکیل #Baaghi

لاہور ہائیکورٹ نے 10 سال پرانے مقدمات کی سماعت کے لیے فل بینچ تشکیل دے دیا

چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی کی سربراہی میں 3 رکنی فل بینچ سماعت کرے گا بینچ یوسف رضا گیلانی، آصف زرداری اور پرویز مشرف سے متعلق زیر التوا کیسز کی سماعت کرے گا فل بینچ میں جسٹس ملک شہزاد احمد خان، اور جسٹس شجاعت علی خان شامل ہیں

لاہور ہائیکورٹ کا فل بینچ دس سالہ پرانے مقدمات کی سماعت کرے گا اور کوشش ہو گی کہ ان مقدمات کا جلد فیصلہ کیا جائے، دس سالہ پرانے مقدمات کی فہرست چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے نکلوا لی ہے، ان پر جلد سماعت شروع ہو جائے گی

قبل ازیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے، لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں اوگرا اور وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی اضافے سے متعلقہ کابینہ سے منظوری نہیں لی گئی جبکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پر مزید بوجھ بڑھ گیا ہے درخواست گزار نے دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی ہے کہ عدالت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کالعدم قرار دے

دوسری جانب سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کیلئے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری کر دیا گیا آئندہ ہفتے 4 بینچ پرنسپل سیٹ پر مقدمات کی سماعت کریں گے بینچ ایک میں جسٹس عمر عطا بندیال،جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس محمد علی مظہر شامل ہیں بینچ دو جسٹس مقبول باقر،جسٹس منیب اختر اور جسٹس قاضی محمد امین پر مشتمل ہوگا بینچ تین میں جسٹس سردار طارق،جسٹس امین الدین اور جسٹس جمال خان مندوخیل شامل ہیں بینچ چار جسٹس سجاد علی شاہ،جسٹس یحیٰی آفریدی اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی پر مشتمل ہوگا

@MumtaazAwan

جہانگیر ترین بارے رپورٹ وزیراعظم کو پیش،اہم شخصیت کا بڑا دعویٰ

وزیراعظم نے جہانگیر ترین بارے کیا رپورٹ مانگی تھی؟ بیرسٹر علی ظفر کا انکشاف

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جہانگیر ترین بارے درخواست پر فیصلہ سنا دیا

بریکنگ..شہزاد اکبر کھل کر جہانگیر ترین گروپ کیخلاف آ گئے، مقدمہ درج کروا دیا

جہانگیر ترین کیخلاف کاروائی سے پہلے عدالت کو بتانا ہو گا،عدالت کا حکم، درخواست ضمانت واپس

Leave a reply