لاہور ہائیکورٹ بار کے انتخابات، ووٹنگ جاری،عاصمہ جہانگیر گروپ اور پروفیشنل گروپ مد مقابل

0
24

لاہور ہائیکورٹ بار کے انتخابات، ووٹنگ جاری،عاصمہ جہانگیر گروپ اور پروفیشنل گروپ مد مقابل

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ بار کا سالانہ الیکشن میلہ سج گیا،لاہور ہائیکورٹ بار کے بائیو میٹرک الیکشن کے لئے انتظامات مکمل کئے گئے ہیں

4 عہدوں کے لئے 10 امیدواروں کے درمیاں مقابلہ ہوگا، پولنگ شام پانچ بجے تک جاری رہےگی ، ایک سے دوبجے تک نماز اور کھانے کا وقفہ ہوگا لاہور ہائیکورٹ بار کے 21668 وکلاء ووٹ کاسٹ کریں گے،،1350 خواتین وکلاء شامل ہیں

سا بقہ حریف عاصمہ جہانگیر گروپ اور پروفیشنل گروپ ایک دوسرے کے مد مقابل ہیں،صدر کے عہدے کے لئے سردار اکبر علی ڈوگر اور محمد مقصود بٹر کے درمیان ون ٹو ون سخت مقابلہ ہے،صدارتی امیدوار سردار اکبر ڈوگر کا تعلق عاصمہ جہانگیر گروپ جبکہ مقصود بٹر کا تعلق پروفیشنل گروپ سے ہے

صدارتی امیدوار سردار اکبرڈوگر کواحسن بھون ،اعظم نذیر تارڈ ،،حفیظ الرحمان چوہدری سمیت دیگر کی حمایت حاصل ہے،صدارتی امیدوارمقصود بٹرکو شفقت محمود چوہان ، اشتیاق اے خان ، میاں جہانگیر سمیت دیگر کی حمایت حاصل ہے،

نائب صدر کے لیے تین امیدواروں چوہدری محمد اشرف جلال، مدثر عباس مگھیانہ اور سہیل شفیق میں مقابلہ ہے، ہائیکورٹ بار کے سیکرٹری کے لئے چویدری اختر پڈا اور خواجہ محسن عباس کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہوگا ، فنانس سیکرٹری کے لئے تین امیدوارں فیصل توقیر سیال ، فلک ناز گل اور رانا وسیم یوسف میں مقابلہ ہوگابار الیکشن کے باعث لاہور ہائیکورٹ میں آج عام تعطیل ہوگی ہائیکورٹ میں پولنگ کے روز غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر مکمل پابندی ہوگی

ہائیکورٹ بار کے کیانی ہال۔ کراچی شہداء ہال ، اقبال ایڈیٹوریم، سمیت دیگر ہالز اور کئی کمرہ عدالتوں میں پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے ہیں،ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے وکیل کے پاس پنجاب بار، لاہور بار اور ہائیکورٹ بار کا جاری کردہ کارڈ کا ہونا لازم قراردیا گیا ہے،احاطہ ہائیکورٹ میں وکلاء کو ووٹرز سلپس دینے اور دیگر رہنمائی کے لئے امیدواروں کے انتخابی کیمپ قائم ہیں

Leave a reply