لاہور ہائیکورٹ ، بناسپتی گھی کی فروخت اور تیار کرنے پر پابندی کے خلاف کیس کی سماعت

0
24
lahore highcourt

عدالت نے بناسپتی گھی کی فروخت اور تیار کرنے پر پابندی کا محکمہ فوڈ کا نوٹفکیشن کو معطل کردیا. جسٹس عاطر محمود نے ابوذر سلمان خان نیازی کی درخواست پر حکم جاری کیا . عدالت نے پنجاب حکومت اور محکمہ فوڈ سے آئندہ سماعت پر تحریری جواب طلب کرلیا. ابوذر سلمان خان نیازی ایڈوکیٹ نے 42 گھی ملز مالکان کی جانب سے درخواست دائر کی تھی . درخواست میں پنجاب حکومت اور محکمہ فوڈ جو فریق بنایا گیا .

محکمہ فوڈ نے 31جولائی 2020کے بعد بناسپتی گھی کی فروخت پر پابندی کا نوٹفکیشن جاری کیا. محکمہ فوڈ نے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کیے بغیر بناسپتی گھی کی فروخت پر پابندی کانوٹفکیشن جاری کیا۔ محکمہ فوڈ کا یہ اقدام آئین اور قانون کی واضح خلاف ورزی ہے، درخواست گزار

عدالت محکمہ فوڈ کا نوٹفکیشن کالعدم قرار دے۔استدعا

Leave a reply