چلڈرن ہسپتال کے ہاسٹل سے نرس کی لاش برآمد

0
43
arrest

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہو رکی چلڈرن ہسپتال کے ہاسٹل سے نرس کی لاش برآمد ہوئی ہے

رخسانہ نامی سٹاف نرس کارڈیک سرجری میں کام کرتی تھی رخسانہ کے والد کی ایک ماہ قبل اچانک موت ہوئی تھی ۔رخسانہ نرسنگ ہاسٹل کے سنگل روم میں رہائش پذیر تھی، رخسانہ کی والدہ کی بھی طبعیت ناساز رہتی ہے۔ذرائع کے مطابق گھریلو مسائل کی وجہ سے رخسانہ ذہنی دبائو کا شکار رہی۔ اطلاع ملتے ہی متعلقہ پولیس تحقیقات کے لیے چلڈرن ہسپتال پہنچ گئی ۔پولیس نے موت کی وجوہات کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔28 سالہ رخسانہ پاکپتن کی رہائشی تھی۔رخسانہ کی صبح کارڈیک سرجری میں ڈیوٹی تھی ڈیوٹی پر نہ پہنچنے پر ساتھی نرسز اس کے کمرے میں پہنچیں۔ تو وہاں سے اسکی لاش ملی

دوسری جانب نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی اور واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کا حکم دے دیا، اور کہا کہ جامع انکوائری کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔ تمام حقائق سامنے لائے جائیں۔

راشن تو نہ ملا،20 سالہ لڑکی عزت گنوا بیٹھی،درندہ گرفتار

چلتی گاڑی میں نرس کے ساتھ اجتماعی زیادتی، گاڑی سے پریس کارڈ برآمد

جن نکالنے کے بہانے جعلی پیر نے خاتون کے ساتھ ایسا کیا کر دیا کہ والدہ تھانے پہنچ گئی

چوری کا الزام، دو افراد کو برہنہ کر کے تشدد کرنے والے ملزمان گرفتار

Leave a reply