بچوں کو پانی کی جگہ کیمیکل دینے کا معاملہ،ہوٹل مالک گرفتار نہ ہو سکا

0
22
نیو ایئر نائٹ، پولیس ان ایکشن،سال کے پہلے روز ہی 260 مقدمے درج

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے

لاہور کے نجی ہوٹل میں بچوں کو پانی کی جگہ کیمیکل دے دیا گیا، کیمیکل کی وجہ سے ایک بچے کا ہاتھ جھلس گیا ،بچے کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ہوٹل میں فیملی سالگرہ کی پارٹی کرنے آئی تھی تا ہم ہوٹل انتظامیہ نے سالگرہ کی خوشیوں کو ماند کر دیا، واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی گئی تو پولیس نے بچوں کے چچا کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے

نجی ہوٹل میں بچوں کو پانی کی جگہ کیمیکل دینے کا معاملہ ، ریسٹورنٹ کے مینجر کو گرفتار کیا گیا ،ریسٹورنٹ مالک کو تاحال گرفتارنہ کیا جا سکا واقعہ میں ایک بچی کی حالت تاحال تشویشناک ہے، پولیس کے مطابق بوتل ویٹر نے دی یا بچہ سایئڈ سے خود اٹھا کر لایا تفتیش کی جا رہی ہے واقعہ تھانہ لاری اڈہ کی حدود میں واقع نجی ریسٹورنٹ میں 27 اکتوبر کو پیش آیا تھا،پولیس کا کہنا ہے کہ جلد مالک کو بھی گرفتار کر لیں گے، متاثرہ بچوں کے چچا کا کہنا ہے کہ پولیس کو فوری ایکشن لینا چاہئے اور جو بھی ذمہ دار ہے اسکے خلاف کاروائی کرنی چاہئے

واقعہ پر شہریوں نے بھی ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے بے حسی دکھانے پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ ہوٹل انتظامیہ نے کیمیکل سامنے کیوں رکھا ہوا تھا، اور کس مقصد کے لئے تھا، اس بات کی بھی تحقیقات ہونی چاہئے ،پولیس کو چاہئے کہ اس ہوٹل کو سیل کرے اور جب تک تحقیقات مکمل نہ ہوں ہوٹل کو بند رکھا جائے،

خواجہ سرا کے ساتھ ڈکیتی، مزاحمت پر بال کاٹ دیئے گئے

پشاور پولیس کا رویہ… خواجہ سرا پشاور چھوڑنے لگے

شہر قائد خواجہ سراؤں کے لئے غیر محفوظ

خواجہ سراؤں پر تشدد کی رپورٹنگ کیلئے موبائل ایپ تیار

ہ ٹرانسجینڈر قانون سے معاشرے میں خواجہ سرا افراد کو بنیادی حقوق ملے۔

Leave a reply