5 لاکھ دوورنہ ساری برہنہ ویڈیوزوائرل کردوں گا،لاہورکے ایک بڑے خاندان سے تاوان کا مطالبہ

0
41

لاہور: لاہورجرائم کاگڑھ بن گیا:5 لاکھ دوورنہ ساری برہنہ ویڈیوزوائرل کردوں گا،تاوان کا نیا انداز،اطلاعات کے مطابق تھانہ نشتر کالونی کے علاقہ میں شہری کو فیملی کی برہنہ تصویریں وائرل نا کرنے کی مد میں 5 لاکھ روپے بھتہ نا دینے کی پاداش میں بھتہ خود مافیا نے شہری کی فیملی کے کسی بھی فرد کو اغوا برائے تاوان اغوا کرنے سمیت شہری کی فیملی کو مختلف فون نمبروں سے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں ہیں جس پر شہری نے اپنی اور اپنی فیملی کے جانی و مالی نقصان کے تحفظ کےلے مقامی پولیس کو درخواست نمبری 03/23/2021-3652 جمع کروا دی ہے

تفصیلات کے مطابق تھانہ نشتر کالونی کے علاقہ یوحنا آباد کے رہائشی انور مسیح نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ مجھے مورخہ 16/02/2021 کو قریب 01:30 دن میرے موبائل فون نمبر 03214351317 پر ارم حماد نامی خاتون نے اپنے موبائیل نمبر 03067484468 سے فون کر کے کہا کہ میرے پاس آپ کی فیملی کی برہنہ تصاویریں ہیں آپ مجھے فوراً ملو اور مجھے 500000 لاکھ روپے نقدی کی صورت میں دو ورنہ آپکی فیملی کا برہنہ ڈیٹا سوشل میڈیا اور آپکی فیملی کے تمام نمبروں پر وائرل کر دوں گی جس کے بعد آپ دنیا میں کسی کو بھی منہ دکھانے کے قابل نہیں رہو گے جس پر میں نے بڑی منث سماجت کی کہ میں غریب آدمی ہوں میرے پاس اتنی رقم نہیں ہے

ذرائع کے مطابق اس کے بعد دو روز بعد مجھے ڈیوڈ میتھیو نامی شخص نے اپنے موبائل نمبر 03019891425 سے فون کر کے کہا کہ آپ نے پانچ لاکھ روپے کی رقم دینی ہے یا آپ کی فیملی کا برہنہ ڈیٹا وائرل کر دیں جس پر میں نے بڑی منت سماجت کی مگر ان لوگوں نے میری ایک نہ سنی اانہوں نے میری بھابھی کے نمبر ۔میرے بھتیجے کے نمبر ۔میرے بھائی ۔میرے بھائی کے سالے۔اور میرے بھائی کی سالی اور دوسرے فیملی کے کئی افراد کو بھی فون کر کےکہا کہ ہمارے پاس آپ کی فیملی کا برہنہ ڈیٹا موجود ہے اگر ہمیں 500000 لاکھ روپے کی رقم نہ دی گئی تو ہم آپ کا برہنہ ڈیٹا وائرل کر دیں گے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں اور غلیظ قسم کی گالیاں دینا شروع کر دیں جس پر میری فیملی کے ممبران نے ان کا فون بند کر دیا۔

یہ سارا معاملہ میں نے اپنے ایک صحافی دوست منظور بھٹی سے ڈس کس کیا تو منظور بھٹی نے ڈیوڈ میتھیو اور ارم حماد کےنمبروں پر فون کر کے معاملہ دریافت کرنے کی کوشش کی تو ارم حماد اور ڈیڈیوڈ میتھیو نے کہا کہ ہمارے پاس ان کی فیملی کا برہنہ ڈیٹا موجود ہے اگر یہ لوگ ہمیں 500000 پانچ لاکھ روپے نہیں دیں گے تو ہم ان برہنہ ڈیٹا وائرل کر دیں گے۔میرے دوست نے بھی ان کی بڑی منت سماجت کی ان لوگوں نے رقم کی حامی نہ بھرنے پر میرے دوست کو بھی غلیظ گالیاں اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے کسی بھی وقت جانی مالی نقصان کےلیے تیار رہنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے فون بند کر دیا ۔

جس کے بعد ڈیوڈ میتھیو نے خود کو عمران خان نیازی سب انسپکٹر تھانہ غالب مارکیٹ بن کر بھی دھمکیاں دیں۔ ڈیوڈ میتھیو نے کہا کہ میں ملک منیر کرائم رپورٹر ابتک نیوز ٹی وی بن کر برہنہ ڈیٹا ٹی وی پر چلانے کی بھی دھمکی دی بعد ازاں ڈیوڈ میتھیو نے کہا کہ میں شاہ زیب پراچہ ڈائریکٹر FIA ہوں میرے پاس آپ کی فیملی کا برہنہ ڈیٹا موجود ہے کیا وہ وائرل کردیا جائے گا

جانچ پڑتال پر معلوم ہوا کہ اس گروپ کے دیگر ممبران میں شارون شمعون 03226324044 اور شارون کی بیوی کومل شارون 03086670528 بھی ان نمبروں سے مسلسل ااس گروپ کے ساتھ رابطہ میں ہے اس کے علاوہ ابراہیم نامی شخص کا جو خیبر ایجنسی وزستان کے نام پر نمبر 03028528712ہے یہ نمبر سی سی پی او لاہور میں ثاقب ASI نامی شخص ان کی سرپرستی کرتا ہے

اب یہ گروپ 500000 لاکھ کی بجائے مجھے یا میری فیملی کے کسی بھی ممبر کو اغوا برائے تاوان اغوا کرنے کی بھی دھمکیاں دیتے ہیں کہ آپ اب ہمیں 500000 لاکھ روپے نہ دو آپ خود ہی ہمیں منتیں کر کے پیسے دو گے شہری انور مسیح نے وزیر اعظم پاکستان۔چیف جسٹس آف پاکستان ۔وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب سمیت سی سی پی او لاہور سے درخواست کی ہے کہ اس بھتہ خور مافیا کےخلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے اور مجھے اور میری فیملی کو تحفظ فراہم کیا جائے ۔

Leave a reply