لاہور:احتساب عدالت لاہور ،ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ اربوں روپے کرپشن اور کک بیکس کا معاملہ ،پرویز الہی کے شریک ملزم سہیل اصغر اعوان سمیت چار ملزمان کے جسمانی ریمانڈ پر سماعت ہوئی
وکیل ملزم نے کہا کہ سہیل اصغر اعوان کو اغوا کیا گیا اور نیب بتائے اسکو کہاں سے گرفتار کیا،سہیل اصغر اعوان کی بازیابی کے لیے ہائیکورٹ میں درخواست زیر سماعت ہے،سہیل اصغر اعوان کو اغوا کرکے ڈیرھ ماہ تک حبس بے جا میں رکھا گیا،سہیل اصغر اعوان کی متعلقہ اداروں کے پاس موجودگی نہ ہونے کا بیان عدالت میں موجود ہے،سہیل اصغر اعوان کو کس بنیاد پر مونس الہی کا سیکرٹری کہا اور لکھا جاتا ہے،سہیل اصغر اعوان کا سیکرٹری سے متعلق کوئی نوٹیفکیشن ہے تو سامنے لیکر آئے،سہیل اصغر اعوان کو اغوا کرنا انکی بدنیتی میں شامل ہے،سہیل اصغر اعوان کے خلاف کوئی میٹریل موجود نہیں ہے،سہیل اصغر اعوان کو ڈسچارج کیا جائے،
نیب پراسکیوٹر وراث علی جنجوعہ نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ نہ دینے کی مخالفت کردی ،نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ موصوف ملزم سے متعلق ہمارے پاس ٹھوس ثبوت موجود ہیں،ملزم سہیل اصغر اعوان ہفتے بعد تمام ٹھیکے داروں سے پیسے لیکر متعلقہ حکام کو جمع کرواتے تھے،ملزم 82 ابوبکر بلاک میں مونس الہی کے بھائی کے گھر پیسے جمع کرتے تھے،ملزم کک بیکس وصول کرکے امتیاز نامی شخص کو دیتا تھا، ملزم نے ایک پلاٹ بھی خریدا ہے،سہیل اصغر کی شادی مونس الہی نے کروائی ہے ہمارے پاس تمام ٹھوس شواہد موجود ہیں،نیب ایک قانونی اور با اختیار ادارہ ہے،
احتساب عدالت نے پرویز الہی کے شریک ملزم سہیل اصغر سمیت چار ملزمان کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا، جو اب سنا دیا گیا ہے، پرویز الہی اور مونس الٰہی سمیت دیگر کیخلاف گجرات ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کا معاملہ ،احتساب عدالت نے مونس الہی کے سیکرٹری سہیل اصغر اعوان اور خالد محمود چھٹہ کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا عدالت نے شریک ملزم اشفاق احمد اور نعیم اقبال کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ ہر جیل بھجوا دیا ،نیب حکام نے ملزم سہیل اصغر اعوان٫ خالد محمود چھٹہ ٫ نعیم اقبال ٫ اشفاق احمد کو عدالت میں پیش کیا گیا
ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں
عمران خان کی محبت بھری شاموں کا احوال، سب پھڑے جان گے، گالی بریگیڈ پریشان
عمران خان پرلاٹھیوں کی برسات، حالت پتلی، لیک ویڈیو، خواجہ سرا کے ساتھ