لاہورجوہرٹاون دھماکہ:تحقیقاتی ادارے ملزم کے قریب پہنچ گئے

0
33

لاہور:لاہورجوہرٹاون دھماکہ:تحقیقاتی ادارے ملزم کے قریب پہنچ گئے،اطلاعات کے مطابق دھماکہ کے بعد انٹیلجنس اداروں کی سیف سیٹی ہاؤس قربان لائن میں اہم میٹنگ جاری ہے اوراطلاعات یہ ہیں کہ ادارے اس واقعہ میں ملوث کچھ سہولت کاروں کے قریب پہنچ گئے ہیں‌

ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئی ایس ائی ، آئی بی ،ایم آئی پنجاب پولیس سمیت سترہ اداروں کے افسران شامل بھی شامل ہیں ادھر اس اہم میٹنگ میں اسلام آباد سے خفیہ اداروں کے افسران ویڈیو لنک کے ذریعےشریک ہیں اورحقائق کا جائزہ لے رہے ہیں‌

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ دھماکہ کے سہولت کاروں تک پہنچنے کے لیے بی او آر سوسائٹی میں لگے سی سی ٹی وی اور سیف سیٹی کیمروں کی مدد کی لی جارہی ہے

ابتدائی تحقیات کے مطابق دھماکہ کی جگہ پر کار کھڑی کرنے والی شخص کی عمر20سے 22 سال تک معلوم ہوئی، اس کے ساتھ ساتھ جیو فینسنگ کے ذریعے جائے وقوعہ کے آس پاس ہونے والی مشکوک کالز کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے

دھماکہ میں استعمال ہونے والی گاڑی کی معلومات اور شواہد اکٹھے کر لیے گئے۔ دھماکہ کی جگہ پر گاڑی کھڑے کرنے والی شخص نے ٹوپی اور شلوار قمیض پہن رکھی تھی۔پولیس حکام کے مطابق دھماکہ کرنے والے شخص کی تصویر کا خاکہ بھی تیارکرلیا گیا ہے

Leave a reply