شہر کے آٹھ مختلف مقامات پر پولیس خدمت مرکز کی سہولیات فراہم

0
26
شہر کے آٹھ مختلف مقامات پر پولیس خدمت مرکز کی سہولیات فراہم

شہر کے آٹھ مختلف مقامات پر پولیس خدمت مرکز کی سہولیات فراہم

سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ لاہور پولیس شہریوں کے جان و مال اور عزت و آبرو کے تحفظ،جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے ساتھ ساتھ کمیونٹی پولیسنگ کے تحت پولیس خدمت مراکز کے ذریعے شہریوں کو کریکٹر و ویریفیکیشن سرٹیفکیٹس،ایف آئی آرز،گمشدگی رپورٹس،کرایہ داری اندراج اور ڈرائیونگ لائسنسنگ سمیت 14 مختلف سٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات فراہم کر رہی ہے۔شہریوں، کاروباری طبقے اور وکلا برادری کو پولیس سے متعلقہ جدید آن لائن سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری،لاہور ہائی کورٹ سمیت شہر کے آٹھ مختلف مقامات پر یہ سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ دو ای پولیس خدمت مراکز اور ایک موبائل وین پولیس خدمت مرکز کی سہولت بھی شہریوں کی سہولت کے لئے موجود ہے۔

سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ رواں سال 02 لاکھ 48 ہزار 500 سے زائد شہریوں نے پولیس خدمت مراکز سے استفادہ کیا۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق رواں سال 23623 کریکٹر،29612 پولیس ویریفکیشن سرٹیفکیٹس جاری کئے گئے۔بیرون ممالک سے 1201،ایمبیسی سے 28،دیگر اضلاع سے 2796 سے زائد شہریوں نے سرٹیفکیٹ بنوائیں۔پولیس خدمت مراکز سے 29612 شہریوں کی جنرل پولیس ویریفیکشن کی گئی۔شہریوں نے 4742 نئے ڈرائیونگ لائسنس،36346 پرانے لائسنس کی تجدید،1166 ڈپلیکیٹ بنوائے۔شہریوں نے 52800 نئے لرنگ ڈرائیونگ لائسنس بنوائے،60464 کی تجدید کی۔اسی طرح 2751 نئے انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس جاری،1336کی تجدید کی گئی۔دستاویزات کی 1682 گمشدگی رپورٹس درج،269کرایہ داروں،288 نجی ملازمین کی رجسٹریشن کی گئی۔شہریوں نے 4423 ایف آئی آرز کی فوٹو کاپی حاصل کیں، 187 کرائم رپورٹ درج کروائیں۔سربراہ لاہور پولیس نے پولیس خدمت مراکز میں تعینات افسران اور اہلکاروں کو پولیس خدمات کے لئے رجوع کرنے والے شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایت کی ہے۔

مجھے پنجاب پولیو سے پاک چاہیے،جس ضلع میں کیس آیا افسران کیخلاف ایکشن ہو گا، وزیراعلیٰ پنجاب

پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز کی ذمہ دار حکومت،بابر بن عطا کو جیل کو کیوں نہیں بھجوایا گیا؟ شیری رحمان

 تھانہ لاری اڈا کی حدود میں پولیو ٹیم سے بدتمیزی کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج

پولیو ٹیم پر حملہ،ایک اہلکار شہید، ایک زخمی

Leave a reply