لاہور کے نجی ہسپتالوں میں پلا زمہ کے نام پر دھندہ شروع
باغی ٹی وی رپورٹکے مطابق لاہور کے نجی اسپتالوں میں پلازمہ کے نام پر کاروبار شروع ہوگیا ، نجی اسپتالوں نے پیسے لیکر پلازمہ دینا شروع کر دیا.غریب مریض پلازمہ تھراپی سے محروم ہو گئ نجی اسپتال اتظامیہ ڈونرز سے پلازمہ خریدتی ہے، زائد پیسوں میں مریضوں کو فروخت کرتی ہے
لا ڈونرز کی جانب سے پلازمہ مہنگے داموں فروخت کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے . یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے شکایات سیل پر شہریوں کی جانب سے شکایات موصول ہو رہی ہیںِ
اس سلسلے میں ہیڈ آف پلازمہ تھراپی پروفیسر فریدون جواد نے کہا کہ نجی اسپتالوں میں پلازمہ دینے کے لئے پیسے وصول کیے جا رہے ہیں، لاہور: بہت سے حق دار مریض مافیا کی وجہ سے پلازمہ تھراپی سے محروم ہیں، مافیاز کو روکنے کے لئے حکومتی سطح پر حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے، ہیڈ آف پلازمہ تھراپی یو ایچ ایس