لاہور کا کوئی محلہ کرونا سے محفوظ نہیں، 6 لاکھ 70 ہزار مریضوں کا اندازہ، وزیراعلیٰ کو بھجوائی گئی سمری میں انکشاف

0
61

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس کا پاکستان میں بھی پھیلاؤ جاری ہے، اگرچہ کرونا کے سب سے زیادہ مریض سندھ میں ہیں لیکن پنجاب میں وزیراعلیٰ کو ایک سمری بھیجی گئی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کرونا وائرس خطرناک حد تک پھیل چکا ہے

سیکرٹری محکمہ صحت کیپٹن ریٹائرڈ عثمان کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بھجوائی گئی سمری میں کہا گیا ہے کہ لاہور میں کورونا وائرس خطرناک حد تک پھیل گیا ہے، کوئی بھی رہائشی علاقہ اور قصبہ وبا سے محفوظ نہیں ہے۔ محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے 15 مئی کو وزیراعلیٰ پنجاب کو لاہور میں کورونا وائرس کے کیسز کی صورت حال کے حوالے سے سمری ارسال کی گئی تھی

وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوائی گئی سمری میں کہا گیا کہ کورونا ہاٹ اسپاٹ، رہائشی اور کام کی جگہوں سے شہریوں کے سیمپل لیے گئے، عمومی طور پر لیے گئے سیمپلز میں 5 اعشاریہ 18 اور اسمارٹ سیمپلنگ میں 6 اعشاریہ 01 فیصد ٹیسٹ مثبت آئے۔

سعودی عرب میں طوفان ابھی تھما نہیں، فوج کے ذریعے تبدیلی آ سکتی ہے،سعودی ولی عہد کو کن سے ہے خطرہ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

سعودی شاہی خاندان میں بغاوت:گورنرہاوسز،شاہی محل فوج کے حوالے،13شہزادےگرفتار،حرمین شریفین کواسی وجہ سےبندکیا : مبشرلقمان

سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار

سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات

امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن، کیسے؟ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دیا

خلیل الرحمان قمر vs ماروی سرمد | مبشر لقمان بھی میدان میں آگئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کو محکمہ صحت کی جانب سے بھجوائی گئی سمری میں انکشاف کیا گیا کہ تمام سیمپلز میں 6 فیصد کا ٹیسٹ پازیٹیو رہا،بعض ٹاؤن میں 7 اعشاریہ 14 فیصد رہا۔ سمری میں لاہور میں کورونا کے اصل نئے مریضوں کا اندازہ 6 لاکھ 70 ہزار لگایا گیا ہے۔

سمری میں انکشاف کیا گیا کہ یہ تناسب لاہور میں خطرناک حد تک دکھائی دیتا ہے، کوئی بھی رہائشی علاقہ یا قصبہ نہیں، جہاں یہ بیماری نہ ہو۔سمارٹ سیمپلنگ کے دوران ٹیسٹوں میں 6 فیصد کا رزلٹ پازیٹو رہا، ان کیسز میں علامات نہیں، یہ انفیکشن اور لوکل ٹرانسمیشن کا ذریعہ بنے۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ابتدا میں کیسز میں اضافے کی رفتار سست تھی لیکن اب اس میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ پاکستان میں کورونا کیسز ایک لاکھ تک پہنچنے کا خدشہ اور جون میں سب سے زیادہ کیسز سامنے آسکتے ہیں، سمری میں کہا گیا ہے کہ ٹیکنیکل ورکنگ گروپ کی سفارشات پر دوسرے محکموں سے بھی رائے لی جائے۔

سیکرٹری صحت نے کہا کہ سفارشات سے پہلے باقاعدہ ٹیسٹ کرنے کی پوری مشق کی گئی، پچھلے دنوں میں مرض کی شدت بڑھنے کے بعد نئے مریضوں کا اندازہ لگانا مشکل تھا

وبا کے کامیاب طریقہ علاج کی طرف پیشرفت، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

عمران خان نے اسمبلیاں توڑنے کے لئے سمری صدر کو کیوں بھیجی؟ سیاسی میدان میں بڑی ہلچل

ناامیدی کفر ہے، مشکل حالات میں امید کی کرن…مبشر لقمان کی تازہ ترین ویڈیو لازمی دیکھیں

امریکہ. سپر پاور نہیں رہے گا.؟ مبشر لقمان کی زبانی سنیں اہم انکشافات

مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ

دعا کریں،پنجاب حکومت کو عقل آجائے، بزدار سرکار پر مبشر لقمان پھٹ پڑے

سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات

جنات کے 11 گروہ کون سے ہیں؟ حیرت انگیز اور دلچسپ معلومات سنیے مبشر لقمان کی زبانی

محکمہ صحت کے ٹیکنیکل ورکنگ گروپ نے لاہور میں 4 ہفتوں کے مکمل لاک ڈاون کی سفارش کی ہے، سفارش کی گئی ہے کہ 50 سال سے اوپر کے لوگوں کو قرنطینہ میں یا علیحدہ رکھا جائے اور لوگوں کا گھروں میں رہنا لازمی قرار دیا جائے۔ کیپٹن ریٹائرڈ عثمان کا کہنا ہے کہ ماہرین پر مشتمل افراد کی جانب سے سفارشات بھیجی گئی تھیں۔

دوسری جانب صوبائی محکمہ صحت کے اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں میں اکثریت نوجوانوں کی ہے۔ حکومتی رپورٹ کے مطابق نوجوانوں میں بھی لڑکیوں کے برعکس لڑکوں کی زیادہ تعداد وائرس میں مبتلا ہے۔ صوبے بھر میں سترہ ہزار مردوں میں کورونا کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ چھبیس ہزار مشکوک کیسز ہیں۔

خواتین میں چھ ہزار مصدقہ اورآٹھ ہزار مشتبہ مریض ہیں۔ کورونا کے متاثرین میں سولہ سے تیس سال کے افراد سرفہرست ہیں جن کی تعداد سات ہزار تین سو چھیالیس ہے۔ اکتیس سے پینتالیس سال کی عمر کے سات ہزار ایک سو دو، چھیالیس سے ساٹھ سال کے چار ہزار نو سو باون، اکسٹھ سے75 سال کے دو ہزار دو سو نو افراد موذی وائرس میں مبتلا ہیں۔ پنجاب میں سب سے کم کورونا کے مریض پچھہتر سال سے زائد عمر کے افراد ہیں، جن کی تعداد فقط تین سو چودہ ہے۔

پنجاب میں مجموعی طور پر کورونا کے 25 ہزار56 کیسز ہیں اور 475 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

خبردار،آ ئندہ 30 دن سخت احتیاط کریں ، کرونا شدت پکڑ رہا ہے، نقصان کی صورت میں ذمہ دار آپ خود ہونگے

Leave a reply