لاہور کے ہسپتالوں میں آکسیجن کی کیا صورتحال؟ تشویشناک خبر آ گئی

0
27

لاہور کے ہسپتالوں میں آکسیجن کی کیا صورتحال؟ تشویشناک خبر آ گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہورکے 7 بڑے اسپتالوں میں آکسیجن کا اسٹاک صرف 16سے 24 گھنٹے تک کا موجود ہے

میو،سروسز،جناح، لاہورجنرل، گنگارام، پی کے ایل آئی اورشیخ زاہد اسپتال میں24 گھنٹے تک کا آکیسجن موجود ہے، ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آکسیجن پلانٹ اور بیک اپ سلنڈرزکوبھی فل کروایا جارہا ہے، ایم ایس جنرل کا کہنا ہے کہ مقررہ مقدارکم ہونے سے آکسیجن پریشرمتاثر ہوتا ہے،ایم ایس جناح کا کہنا ہے کہ ہر18گھنٹے کے بعد آکسیجن سپلائی کی ضرورت ہوتی ہے ،ایم ایس میو کا کہنا ہے کہ آکسیجن کا استعمال معمول سے 5 گناہ زیادہ ہے ،سروسز اسپتال میں 16 گھنٹے کی آکسیجن سپلائی کا بیک اپ موجود ہے،جنرل اسپتال میں 30 گھنٹے کا بیک اپ موجود ہے،میو اسپتال میں 19 گھنٹے کا بیک اپ موجود ہے،جناح اسپتال میں17گھنٹےکا آکسیجن بیک اپ موجود ہے،گنگارام اسپتال میں30 گھنٹے کا بیک اپ موجود ہے،شیخ زاہد اسپتال میں 50گھنٹے کی آکسیجن سپلائی ک بیک موجود ہے،

لاہور میں 80فیصد سے زائد آئی سی یو بیڈز پر مریض داخل ہیں لاہورمیں آئی سی یو بیڈز کا آکو پینسی ریٹ 87 اعشاریہ5 صفر تک پہنچ گیا،کورونا سے متاثرہ ایک ہزار 304 مریض سرکاری و نجی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، زیر علاج مریضوں میں سے262 انتہائی تشویشناک مریض وینٹی لیٹر پر ہیں ،673تشویشناک مریض ہائی ڈپینڈینسی یونٹ میں زیر علاج ہیں،369 مریضوں کو آئسولیشن وارڈز میں رکھا گیا ہے،لاہورمیں اب تک کورونا کے ایک لاکھ 54 ہزار196 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اسپتالوں میں وینٹی لیٹر،آکسیجن بیڈز کی تعداد بڑھانے کی ہدایت کردی ہے ،ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق اسپتالوں میں آکسیجن کی سپلائی مسلسل جاری ہے،

Leave a reply