لاہور کی عدالت کے جج بھی کرونا کا شکار ہو گئے

0
23

لاہور کی عدالت کے جج بھی کرونا کا شکار ہو گئے

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج لاہور منصور احمد قریشی کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا ۔جس کے بعد انہوں نے عدالت سے چھٹی لیکر خود کو گھر پر قرنطینہ کر لیا ۔کرونا کی دوسری لہر میں اہم شخصیات کرونا کا شکار ہیں جن میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی شامل ہیں‌اسی طرح کرونا سے کئی اہم اور سینئر ڈاکٹرز بھی فوت ہو چکے ہیں.

این سی او سی کے مطابق کرونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں پاکستان میں 2 ہزار 458 نئے مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 482 ہوگئی ہے۔ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سےمزید 67 اموات ہوئی ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 8 ہزار91 ہے۔

این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد 30 ہزار408، خیبرپختونخوا میں 74 ہزار370، سندھ میں ایک لاکھ 74 ہزار 350، پنجاب میں ایک لاکھ 19 ہزار578، بلوچستان میں 17 ہزار187، آزاد کشمیر میں 6 ہزار933 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 658 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

کرونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 3 ہزار 36 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 2 ہزار935، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 369، اسلام آباد میں 318، گلگت بلتستان میں 97، بلوچستان میں 167 اور آزاد کشمیر میں 169 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کرونا سے اگلے محاذ پر لڑتے ہوئے ایک اور سینئر ڈاکٹر چل بسے

Leave a reply