پنجاب میں لہور لہور ہے کے نام سے ہو گا ثقافتی میلہ

لاہور کا ثقافتی میلہ پوری دنیا میں پاکستان کی پہچان بنے گا
amir mir

وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر نے کہاہے کہ اکتوبر کے آخری ہفتے میں پنجاب میں لہور لہور ہے کہ نام سے دس روزہ ثقافتی میلہ منعقد کیا جائے گاجس میں مختلف ممالک سے سفارتکار خصوصی شرکت کریں گے۔ لاہور میں منعقد ہونے والے ثقافتی میلے میں پورے پنجاب سے مقامی ثقافتوں کو بھر پور نمائندگی دی جائے گی۔”لہور لہور ہے” دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان بنے گا۔

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے الحمراء آرٹس کونسل میں لاہور میں ثقافتی میلے کے انعقاد کے لیے وزیر اعلیٰ کی تشکیل کردہ کمیٹی کے پہلے اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ اجلاس کا مقصد ثقافتی میلے کی کامیابی کے لیے تجاویز کا جائزہ تھا۔صوبائی وزیر نے اجلاس کو بتایا کہ پنجاب حکومت صوبے میں ثقافتی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ سیاحت کے فروغ کے لیے بھی پر عزم ہے۔ثقافتی سرگرمیاں صوبے میں سیاحوں کی آمد و رفت کو یقینی بنائیں گی۔لاہور کا ثقافتی میلہ پوری دنیا میں پاکستان کی پہچان بنے گا۔ عامر میر کا کہنا تھاکہ اس وقت جب عالمی سطح پر ثقافتی سرگرمیوں کو سیاحت کا ذریعہ بنایا جا رہا ہے اور سیاحت ایک باقاعدہ صنعت بن چکی ہے ضروری ہے کہ ہم بھی سیاحت سے اسی طرح استفادہ کریں۔لاہور مرکز کی حیثیت سے پنجا ب کی ثقافتی و تجارتی سر گرمیوں کا گڑھ تسلیم کیا جاتاہے۔لاہور میں ثقافتی میلے کے ذریعے دنیا کو پنجاب کی ثقافت کے مختلف رنگوں اور سیاحتی اہمیت سے متعارف کروایاجائے گا۔ثقافتی میلے میں شاپنگ فیسٹول کا اہتمام صوبے میں کاروبار سرگرمیوں کے فروغ کا سبب بنے گا۔ مقدس مقامات پر محافل سماع مذہبی سیاحت میں دلچسپی رکھنے والوں کی شرکت کو یقینی بنائیں گی۔میلے میں میوزک نائیٹس کا اہتمام بھی کیا جائے گا

اس ضمن میں لاہور کے تاریخی مقامات پر پرفارمنگ آرٹ اور دیگر فنون لطیفہ کی نمائش عمارتوں کی طرز تعمیر اور تاریخی اہمیت سے آگاہی کا سبب بنیں گی۔ میلے میں آ ن لائن کاروبار کرنے والوں کو سٹالز کی شکل میں پلیٹ فارم کی فراہمی کی تجویز بھی سود مند ثابت ہو گی۔ اسی طرح فوڈ کورٹس، مقامی دستکاریوں اور کپڑوں کے سٹال سیاحوں اور ریٹیلز دنوں کی توجہ کا مرکز بنیں گے۔ ثقافتی میلے میں تمام سرگرمیوں کی بھر پور برینڈنگ مقاصد کے حصول میں معاون ہو گی۔ عامر میر نے تمام متعلقہ محکموں کے نمائندگان کو ہدایت کی کہ وہ اپنی مجوزہ سرگرمیوں کے ساتھ مقام اور بجٹ کے تخمینہ بھی تیار کریں۔ کمیٹی میں پیش کی جانے والی تجاویز کی منظوری کابینہ کے آئندہ اجلاس میں دی جائے گی۔ اجلاس میں سیکرٹری اطلاعات و ثقافت علی نواز، سیکرٹری ٹورازم آصف بلال لودھی، کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا اور ڈی جی فورڈ اتھارٹی اور متعلقہ محکموں کے نمائندگان شریک تھے

ہم نئی نسل کو تباہ کررہے ہیں. روکیئے، اس سے پہلے کہ دیر ہوجائے

ہمیں اپنی تاریخ اور ہیروز کو تلاش کرنا چاہیئے ارطغرل غازی کو پی ٹی وی پر نشر کرنے پر شان شاہد کی تنقید

ترک ڈرامہ’ارطغرل’دیکھنا جائزنہیں ہے ، جامعۃ‌العلوم الاسلامیہ بنوری ٹاون، فتوے سے نئی بحث چھڑگئی سچا،کون جھوٹا کون ؟

ترک سیریز ارطغرل غازی یکم رمضان سے پی ٹی وی پر نشر کی جائے گی

فلمساز اپنی فلموں کے ذریعے بحثیت قوم اپنے ذاتی تشخص کی بحالی کو یقینی بنائیں۔ سیکرٹری اطلاعات

Comments are closed.