لاہورمیں انسداد ڈینگی ڈے،ریلیاں،آگاہی سیمیناراور واک کا اہتمام

0
28

لاہور بھر میں انسداد ڈینگی ڈے منایاجارہاہے، شہر بھر میں ڈینگی سے آگاہی کیلئے واک اور مختلف سیمینار منعقد کئے گئے.صوبائی وزیرخواجہ سلمان رفیق کی قیادت میں ڈی جی ہیلتھ سروسزکے دفترمیں انسدادای ڈینگی واک کا اہتمام کیا گیا.خواجہ سلمان رفیق نے شاہراہ پر شہریوں میں ماسک بھی تقسیم کئے۔

انسداد ڈینگی واک میں ڈی جی ہیلتھ سروسزڈاکٹرہارون جہانگیر،ڈاکٹریونس،ڈاکٹرشاہدحسین مگسی،ڈاکٹرمختاراعوان اور ڈی جی ہیلتھ دفترکے تمام افسران وملازمین نے شرکت کی،افسران نے اپنے ہاتھوں میں انسدادی ڈینگی سے متعلقہ پلے کارڈزاٹھارکھے تھے۔

صوبائی وزیرخواجہ سلمان رفیق نے شارہ پرشہریوں کو خودماسک پہنائے۔اس موقع پر صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب حمزہ شہبازکی ہدایت کے مطابق آج سارے صوبہ میں انسدادی ڈینگی ڈے منایاجارہاہے۔ پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں اور محکمہ صحت کے دفاترمیں آگاہی سیمینارزاور واکس کا اہتمام کیاجارہاہے۔ انسدادی ڈینگی ڈے منانے کا بنیادی مقصدعوام میں ڈینگی سے بچاؤ کے سلسلہ میں آگاہی پھیلاناہے۔ وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کی ہدایت پر تمام صوبائی سیکرٹریزاپنے محکمہ جات میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھ رہے ہیں۔

خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ بطورشہری اپنے گھروں کوصاف ستھرارکھناہماری بھی بنیادی ذمہ داری ہے۔ شہبازشریف کی قیادت میں ماضی میں پنجاب میں ڈینگی پر مکمل قابوپایاتھا۔پنجاب کے تمام محکمہ جات ڈینگی پرقابوپانے کیلئے اس وقت محنت کررہے ہیں۔ آگاہی سیمینارزاورواکس کے ذریعے عوام میں ڈینگی سے متعلق آگاہی پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں۔ عوام میں ڈینگی سے متعلق آگاہی پھیلانے میں میڈیاانتہائی اہم کرداراداکررہاہے۔ شہری اپنے گھروں میں پانی بالکل جمع نہ ہونے دیں۔ شہریوں کوبرسات کے موسم میں ڈینگی سے بچاؤکیلئے زیادہ محتاط کرنی ہوگی۔

خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ پنجاب میں اٹھاسی فیصدسے زائد شہری ویکسی نیٹڈ ہیں۔ ملک میں کوروناکے کیسزمیں بھی تیزی سے اضافہ ہورہاہے۔ ہمیں ڈینگی کے ساتھ ساتھ کوروناسے بچاؤکیلئے بھی احتیاطی تدابیرپرسختی سے عملدرآمدکرواناہے۔ نان ویکسینیٹڈ افرادفوری طورپرکوروناسے بچاؤکیلئے ویکسینیٹڈہوجائیں۔عوام سے اپنے گھروں میں صفائی ستھرائی رکھ کرحکومت سے مکمل تعاون کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔ ڈینگی کی انسدادی سرگرمیوں میں کوتاہی برتنے والے افسران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ انشاء اللہ حمزہ شہبازہی جیتیں گے۔ الحمداللہ حمزہ شہبازکو واضح عددی برتری حاصل ہے۔ این سی اوسی کی ہدایات کے مطابق پنجاب میں ایس اوپیزپرمکمل عملدرآمدکروارہے ہیں۔ پنجاب میں پیناڈول گولیوں کی کوئی قلت نہیں ہے۔

کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد عثمان نے بتایا کہ لاہور سمیت پوری ڈویژن میں انسداد ڈینگی آگاہی سیمینارز،واکس کا انعقاد جاری ہے۔تمام متعلقہ ادارے منظم کام کریں۔کسی ایک کی کوتاہی ساری محنت کو ضائع کرسکتی ہے۔ جاری ڈینگی سرویلنس میں لاروا مل رہا ہے۔ڈینگی ٹیموں و ذمہ دار شہریوں کو ان تھک کام کرنا ہوگا،انسداد ڈینگی ٹیموں۔ہیلتھ افسران کیلئے معمولی سی غفلت کی بھی گنجائش نہیں۔ڈینگی کے خلاف جنگ شہریوں اور تمام طبقہ ہائے فکر کے تعاون کے بغیر نہیں جیتی جاسکتی۔تمام ڈی سیز آج آگاہی سیمینارز اور واکس کی خود قیادت کررہے ہیں۔ہم نے ملکر انسداد ڈینگی کیلئے کام کرنا ہے۔یہ قومی فریضہ اور ہر فرد کا اخلاقی فرض ہے۔لاہور میں ہر انسداد ڈینگی ورکر تربیت یافتہ ہے۔حکومت مکمل وسائل فراہم کررہی ہے۔بارش کے موسم میں انسداد ڈینگی ٹیموں اور شہریوں کو انتہائی حفاظتی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا۔

سیکرٹری معدنیات پنجاب محمد علی عامر کی زیر قیادت بھی ڈینگی آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا، ایڈیشنل سیکرٹری سارہ رشید، ڈپٹی سیکرٹری عاتکہ عمار اور دیگرنے شرکت کی،سیکرٹری معدنیات نے دفترکے اطراف صفاٸی کا بھی جاٸزہ لیا،سیکرٹری معدنیات نے بارشوں کے دوران پانی کھڑا نہ ہونے پر بھی زور دیا،ان کا کہنا تھا کہ ڈینگی سے بچاٶ کا واحد حل ماحول کو صاف رکھنا اور پانی کو جمع ہونے سے روکنا ہے۔ کھڑا پانی ڈینگی مچھر کی افزاٸش کا باعث بن سکتا ہے۔ احتیاطی تدابیر کے زریعے ڈینگی کا پھیلاٶ روکنا ہماری قومی ذمہ داری ہے۔ افسران نے ڈینگی آگاہی واک اور سیمینار ز کا انعقاد کیا ۔ ڈینگی سے بچاؤ کے لیے شہریوں میں پمفلٹ تقسیم کیے گئے ۔

ایم سی ایل کے ٹاونز کے زیراہتمام بھی ریلیاں نکالی گئیں، جن کی قیادت متعلقہ اے سیز اور ٹی ایم اوز نےکی۔انسداد ڈینگی آگاہی ریلیوں میں افسران۔ڈینگی ٹیموں اور شہریوں نے شرکت کی۔انسداد ڈینگی ریلی شرکاء نے ڈینگی حفاظتی تدابیر پر مشتمل پمفلٹس بھی تقسیم کیے

ڈائریکٹر جنرل اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کی سربراہی میں ڈینگی ڈے کے حوالے سے ایوان ِ اوقاف لاہور میں آگاہی واک کا انعقاد ہوا۔ آگاہی واک ایوان ِ اوقاف سے شروع ہو کر جی پی او چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔مفتی محمد رمضان سیالوی، مولانا فتح محمد راشدی، مولانا احمد رضا سیالوی،مفتی محمد عمران حنفی،مولانا شفیق احمد،مولانا مسعود احمد،محمد یوسف،آصف اعجاز، غلام عباس، شیخ قیوم، طاہر احمد، شیخ محمدجمیل و ملازمین کی کثئر تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پرسیمینار کا انعقاد بھی ہوا۔سمینارسے ڈی جی اوقاف طاہر رضا بخاری و دیگر علماء کرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ اوقاف و مذہبی امور نے پنجاب بھر کی مساجد میں ” ڈینگی آگاہی مہم” کے سلسلے میں مختلف تقریبات اور کانفرنسز کا اہتمام کیا ہوا ہے۔ڈینگی کے تدارک کے لیے حکومت مستعداور محراب و منبر سرگرمِ عمل ہیں۔اس موذی مرض سے بچاؤ کے سلسلے میں عوام میں شعور بیدار کرنا ہے۔علماء دفاع ِ وطن کے تقاضوں سے آگاہ اور استحکام پاکستان کے حوالے سے اپنا کردار اداکرتے رہیں گے۔وبائی امراض سے چھٹکارے کے لیے تعلیماتِ نبوی ﷺ سے استفادہ ضروری ہے۔ اسوہئ رسول ﷺ اور قرآنی افکار کی روشنی میں، اِس صورتحال سے نپٹنے کی بابت ہدایات عطا کیں۔ آخر میں اس موذی وبا سے بچنے کے لئے دعابھی کی گئی۔

محکمہ جنگلات کی جانب سے بھی ڈینگی ڈے کے حوالے سے آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا ،آگاہی واک فاریسٹ سیکرٹریٹ سے پنجاب اسمبلی تک کی گئی۔ واک کی قیادت چیف کنزرویٹر فاریسٹ شاہد رشید اعوان نے کی۔ واک میں محکمہ جنگلات کے سینئر افسران و ملازمین نے شرکت کی.واک کے شرکاء نے راہگیروں کو بھی ڈینگی تدارک حوالے سے آگاہی دی،راہگیروں میں ڈینگی سے آگاہی بارے پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے۔

محکمہ ایکسائز ,ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول پنجاب کے زیر اہتمام ڈینگی آگاہی واک اور سیمینار کا اہتمام کیا گیا.واک کی قیادت سیکرٹری ایکسائز,ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول صائمہ سعید اور ڈی جی ایکسائز رفاقت علی نے کی،واک میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی،شرکاء نے ڈینگی آگاہی کے حوالے سے پوسٹرز, بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے،جن پر ڈینگی سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے معلومات درج تھیں.

اس موقع پرصائمہ سعید ,سیکرٹری ایکسائز ,ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول نے کہا کہ پنجاب حکومت ڈینگی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پر عزم ہے،بہترین شعور اور آگاہی سے ہم ڈینگی کو شکست فاش دے سکتے ہیں،ڈینگی کی روک تھام کیلئے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں ،ڈینگی آگاہی کیلئے محکمہ ایکسائز پنجاب بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہا ہے،آج کی واک اور سیمینار ڈینگی آگاہی مہم سلسلے کی کڑی ہے ،ڈینگی سے بچاؤ ہمارے ہاتھ میں ہے ,اس کیلئے ضروری ہے ماحول کو صاف ستھرا رکھا جائےرفاقت علی ڈی جی ایکسائز نے کہا کہ ڈینگی سے بچاؤ کیلئے ضروری ہے کہ زیادہ سے زیادہ احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں،گھر اور ماحول کو صاف ستھرا رکھ کر ہم ڈینگی پر قابو پا سکتے ہیں.

Leave a reply