سموگ کے پیش نظر لاہور مال روڈ ہر قسم ٹریفک کے لئے بند

smog

سموگ کے پیش نظر مال روڈ لاہور ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ کیاگیاہے،صرف سائیکل سوار اور پیدل شہریوں کو مال روڈ استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔ شہر لاہور میں ہر طرح کا کاروبار آج مکمل طور پر بند رہے گا۔ چھوٹی بڑی مارکیٹس اور تجارتی مراکز بھی بند رہے گے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ لاہوری حکومت کے احسن اقدام پر مطمئن ہیں۔ان اقدامات سے سموگ میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔ ہم سب کو مل کر پنجاب حکومت کا ساتھ دینا ہو گا۔ فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان، ساہیوال اور سرگودھا ڈویژن میں بھی لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے اور غیر ضروری نقل و حرکت اور خلاف ورزی روکنے کے لیے افسران کو فیلڈ میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ لاک ڈاؤن میں میڈیکل اسٹورز، پیٹرول پمپس، بیکری، کریانہ اسٹورز، یوٹیلیٹی اسٹورز، کال سینٹرز اور آئی ٹی سینٹرز پر پابندیوں کا اطلاق نہیں ہو گا۔
مختلف اضلاع میں نقل و حرکت محدود اور تمام بازار 4 بجے تک بند رہیں گے۔اد رہے کہ ایئرکوالٹی انڈیکس بڑھنے کے باعث پنجاب کے 10اضلاع میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیاگیاتھا ۔سکول ،دفاتر ،مارکیٹس بھی بند رکھنے کے احکامات دیئے گئے۔ بروز جمعہ،ہفتہ اتوار کو مارکیٹس شام 3بجے کھولنے کی اجازت دی گئیں تھیں جبکہ آج اتوار کو لاہور کی تمام مارکیٹس بند رہیں گی۔

Comments are closed.