لاہور میں ہونے کے باوجود پارٹی صدر اور مریم کے چچا پریس کانفرنس میں شریک نا ہوئے

لاہور میں ہونے کے باوجود پارٹی صدر اور مریم کے چچا پریس کانفرنس میں شریک نا ہوئے

باغی ٹی وی : معروف اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے کہا ہے کہ لاہور میں ہونے کے باوجود پارٹی صدر اور مریم کے چچا پریس کانفرنس میں شریک نا ہوئے .غریدہ نے مزید لکھا کہ پریس کانفرنس ختم؛ کسی بھی ایک صحافی نے سوال نہ پوچھا کہ پارٹی کے صدر اور مریم نواز کے چچا آخر کیوں مریم کے ساتھ پریس کانفرنس میں نہ بیٹھے، لاہور میں ہی ہونے کے باوجود ۔۔۔؟ غریدہ کے سوالیہ نشان نے ن لیگ کے قائدین کے آپس میں تعلقات پر کافی سوال اٹھا دیے ہیں . یاد رہےکہ یہ باتیں بڑی شدو مد کے ساتھ ہوتی رہی ہیں کہ شہباز شریف اور مریم نواز کے درمیان سب اچھا نہیں‌ چل رہا .
واضح رہے کہ ن لیگی رہنما مریم نواز کی پریس کانفرنس میں شاہد خاقان عباسی اور رانا ثنا اللہ موجود تھے ۔ شہباز شریف لاہور میں ہونے کے باوجود پریس کانفرنس میں شریک نہ ہوئے ۔ لاہور سے منتخب ایاز صادق اور خواجہ سعد رفیق نے بھی مریم نواز کی پریس کانفرنس میں شرکت نہیں کی
لاہور میں ن لیگی قیادت کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کارکنوں کی خراج تحسین پیش کرتی ہوں جنہوں نے رسیاستی جبر کا سامنا کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج نیب پیشی کے دوران میری گاڑی پر حملہ کیا گیا۔ آج ریاستی خوف اور جبر کا مقابلہ کرکے آئی ہوں. نیب دفتر کے باہر کارکنوں پر پتھر برسائےگئے.

مریم نواز نے کہا کہ پولیس کی شیلنگ اور پتھراوَ سے کارکنوں کو زخمی کیاگیا۔ ہمیں نیب گردی کاسامنا ہے۔ اپنے کارکنوں

کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔

نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا کہ میری گاڑی نیب دفتر کے قریب پہنچی تو اچانک آنسو گیس اور شیلنگ شروع ہوئی۔ پتھر سے میری گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے۔

تمام گاڑیوں کی فوٹیجز موجود ،پتھراؤ کرنیوالوں کیخلاف کاروائی ہو گی، راجہ بشارت

نیب دفتر کے باہر ن لیگی کارکنان کی ہنگامہ آرائی پر وزیراعلیٰ کا نوٹس، رپورٹ طلب

ن لیگی کارکنان کے پتھراؤ سے 3 اہلکار زخمی،ن لیگی کارکنان گرفتارکر لئے گئے

فیصل آباد سے آنے والے 3 لیگی کارکنان کے سر پھٹ گئے،کئی گرفتار، ن لیگ کا دعویٰ

انہوں نے کہا کہ نیب نے اگر بلا ہی لیاتھا تو مجھے سن بھی لیتے۔ نیب کال اپ نوٹس ایک روز قبل موصول ہوا۔ نیب کال اپ نوٹس کو الزام نہیں کہوں گی۔ نیب کال اپ نوٹس کامقصد مجھے نقصان پہنچانا تھا۔ کون لوگ تھے اور پتھر کہاں سے لائے تھے نہیں معلوم۔

مریم نواز نے کہا کہ نیب کے کردارکا ہم سب کو پتہ ہے۔ سپریم کورٹ کے ججز کے نیب سے متعلق ریمارکس کا بھی سب کوعلم ہے۔ نیب کو سیاسی جوڑ توڑ کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔

Comments are closed.