لاہور میں بارش ہر طرف پانی ہی پانی سڑکیں جام .ٹریفک کا رش

0
32

لاہور اور گردو نواح میں صبح سے ہی موسلا دھار بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جبکہ بادل برسنے کے ساتھ ساتھ خوب گرج بھی رہے ہیں ۔

لاہور کی سڑکوں پر ٹریفک جام ہو ہے گلی محلوں میں پانی ہے تمام گلیوں سڑکوں پر پانی جمع ہے محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں صبح سویرے ہونے والی موسلادھار بارش کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے۔لاہور میں صبح سویرے موسلادھار بارش سے بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا ہے، 100 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے اور شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی بند ہے۔

لاہور الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کا کہنا ہے کہ بارش رکنے کے بعد بجلی بحالی کا کام شروع ہو گا۔ لاہورکے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہورمیں سب سے زیادہ بارش لکشمی چوک میں 124 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

شیخو پورہ ، منڈی بہاوالدین ، سمیت دیگر کئی علاقوں میں گزشتہ تین گھنٹوں سے تیز بارش جاری ہے جبکہ ساہیوال میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا تاہم بجلی کی فراہمی میں رکاوٹیں آ رہی ہیں ۔ رینالہ خورداور گردو نواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔سرائے مغل میں بارش اور آندھی سے بجلی بند ہو گئی ہے جبکہ کماد اور دھان کی فصل کو نقصان پہنچا ہے

Leave a reply