لاہور میں بھائی نے غیرت کے نام پر بہن کاقتل کر دیا

لاہور کے تھانہ ستو کتلہ کی حدود ستو کتلہ گاوں میں بھائی نے غیرت کے نام پر بہن کو فائرنگ سے قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق 17سالہ ماریہ کچھ عرصہ قبل ایک لڑکے کیساتھ چلے گئی تھی۔ تاہم پنچائیت کے ذریعے لڑکی وآپس آگئی تھی۔ مقتولہ ماریہ کے بھائی محسن نے غیرت کے نام پر اپنی بہن ماریہ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہوگیا۔ پولیس اور فرازنک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر کے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم محسن کی تلاش کے لئے کاروائیاں جاری ہیں۔

Comments are closed.