لاہور میں بھتہ مافیا سرگرم ،ہوٹل مالک کو کیسے بھتہ کا پیٍغام بھجوایا گیا،جان کر ہوں حیران

0
32

کراچی کے بعد لاہور میں بھتہ مافیا سرگرم ہو گیا، ہوٹل مالک کو بھتے کی سات پرچیاں اور ای میل وصول ہوئیں ،بھتہ ادا نہ کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھتہ مافیا سرگرم ہو چکا ہے، لاہور کے علاقے گلبرگ میں نجی ہوٹل کے مالک کو نا معلوم افراد کی جانب سے بھتہ دینے کی پرچیاں دی گئیں جس پر ہوٹل مالک نے غالب مارکیٹ تھانہ میں مقدمہ کے لئے دخواست دے دی،. درخواست میں کہا گیا ہے کہ نامعلوم افراد نے ہوٹل انتظامیہ کوبھتہ کی7پرچیاں بھیجیں ، تمام پرچیاں ہاتھ سے لکھی گئی تھیں پرچیون کے علاوہ ای میلز بھی کی گئیں، درخواست میں مزید کہا گیا کہ بھتہ خوروں نے 50 لاکھ کا بھتہ مانگا اور عدم ادائیگی پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں.

Leave a reply