fbpx

لاہور میں بھکاریوں کی تعداد میں اضافہ، حنا پرویز بٹ میدان میں آگئیں

لاہور میں بھکاریوں کی تعداد میں اضافہ، حنا پرویز بٹ میدان میں آگئیں
لاہور میں بھکاریوں کی تعداد میں اضافے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی گئی ہے

قرارداد مسلم یگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی ،قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ لاہور میں پیشہ ور بھکاریوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ہر ٹریفک سگنل پر چار سے پانچ بھکاری کھڑے ہوتے ہیں بھکاری زبردستی شہریوں کو پیسے دینے پر مجبور کرتے ہیں جو شہری پیسے نہ دیں بھکاری ان سے بدتمیزی کرتے ہیں پنجاب میں اس وقت کوئی محکمہ بھکاریوں کےخلاف کاروائی نہیں کررہا ہے جس کی وجہ سے شہر میں بھکاری آزادی کے ساتھ بھیک مانگنے میں مصروف ہیں بھکاریوں کےخلاف بلاتفریق آپریشن کیا جائے

یوسف رضا گیلانی سے جہانگیر ترین کے رابطے کی خبریں، جہانگیر ترین نے سب کو سرپرائیز دے دیا

سینیٹ انتخابات،ہو گیا وہی جس کا سب کو تھا انتظار، جہانگیر ترین کی دبنگ انٹری ،مگر کس کے لئے؟

علی سدپارہ کی موت، جہانگیر ترین نے کیا کن جذبات کا اظہار؟

پی ڈی ایم فیل، بی آر ٹی پر چیلنج، وفاقی وزیر دفاع نے جہانگیر ترین بارے اہم دعویٰ کر دیا

جہانگیر ترین چینی بحران کے ذمہ دار، شہری عدالت پہنچا، عدالت نے کیا حکم دے دیا

جہانگیر ترین 100 فیصد ڈیل کر کے آئے، اب جوڑ توڑ ہو گی، اہم شخصیت کا بڑا دعویٰ

واضح رہے کہ لاہور کے جس علاقے میں بھی چلے جائیں، اہم شاہراہوں بازاروں، گلی محلے میں بھکاریوں کی بڑی تعداد نظر آتی ہے، ہر سگنل پر دو سے تین بھکاری ضرور نظر آئیں گے، ان میں خواتین اور بچے بھی ہوتے ہیں، محکمہ سوشل ویلفیئر کے پاس اس گھمبیر صورتحال سے نمٹنے کیلئے کوئی پالیسی موجود نہیں،ضلعی انتظامیہ اور پولیس بھی بھکاری مافیا کے خلاف کارروائی سے گریز کرتی ہے، تین چار ماہ بعد ایک آپریشن کر کے اسکی خبر جاری کر دی جاتی ہے، اسکے بعد کوئی پوچھنے والا نہیں ہوتا، بھکاریوں کی بھرمار سے صوبائی دارالحکومت میں جرائم کی شرح بھی بڑھ رہی ہے۔