لاہور میں کرونا کی تیسری لہر میں شدت،،مزید پابندیوں کا امکان

0
50

لاہور میں کرونا کی تیسری لہر میں شدت،،مزید پابندیوں کا امکان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا کی تیسری لہر میں مزید شدت آئی ہے، پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں کرونا کیسز میں مزید تیزی آئی ہے

لاہورمیں 24 گھنٹوں میں6 ہزار129 ٹیسٹ ہوئے،1ہزار206 مثبت آئے ،لاہورمیں کورونا مثبت کیسزکی شرح 19 اعشاریہ 6 فیصد رہی،24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں15اورلاہورکےآئی سی یومیں9 مریض داخل ہوئے ،

پنجاب کی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ لاہور میں کورونا انفیکشن کی شرح 19فیصد ہے ،لوگ ریسکیو 1122 کے ذریعے اسپتال جائیں،راولپنڈی میں کورونا انفیکشن کی شرح 17فیصد ہے ،لاک ڈاون مزید سخت کرنے پر غور کیاجا رہا ہے ،یہماری پاس ویکسین کی کمی نہیں، 7 لاکھ لوگوں کو ویکسین لگ چکی ہے، این ڈی ایم اے نے مزید سو وینٹی لیٹر پنجاب کیلئے پہنچا دیے ہیں 19 اور 20 تاریخ کو مزید ویکسین پہنچ رہی ہے،لوگ 1033 پر ہیلپ لائن پر فون کریں، گھر پر ویکسین لگے گی،ہائی ڈپینڈینسی یونٹ کو انتہائی نگہداشت یونٹ میں تبدیل کیا جا رہا ہے ،رمضان میں کورونا ویکسی نیشن صبح 10تا4 اور رات 9تا ایک بجےہوگی،

دوسری جانب وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اہم اجلاس آج ہو گا اجلاس میں رمضان کے دوران پابندیوں اور ایس او پیز سے متعلق اہم فیصلہ ہوگااجلاس میں پابندیوں پر عمل کے طریقہ کار سے متعلق امور پر غور کیاجائے گا،

قبل ازیں حکومت کی جانب سے ایس او پیز جاری کی گئی ہیں جس کے مطابق ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے پیشِ نظر حکومت کے وضع کردہ ایس او پیز پر سختی سے کاربند رہیں۔ ماسک کا استعمال کریں، بار بار ہاتھوں کو 20 سیکنڈ تک صابن سے دھوئیں۔ گھروں کو ہوادار بنائیں اور بلا ضرورت ہرگز گھر سے باہر نہ نکلیں۔ پُرہجوم جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔

کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

کرونا مریضوں کے علاج کیلئے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو ملی بڑی کامیابی

کرونا کو ووہان وائرس کہنا درست،کرونا انسان کا بنایا ہوا، سابق ایم آئی 6 کے چیف کا دعویٰ

چین میں کرونا نے ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی

پنجاب میں ماسک پہننے کو لازمی قرار دِیا گیا ہے ، ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور جرمانے کے علاوہ چھ ماہ قید بھی ہو سکتی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کا کہن اتھا کہ پنجاب حکومت این سی او سی کی ہدایت پر مکمل عمل کر رہی ہے، صوبے میں کورونا وائرس کی صورتحال خطرناک ہو گئی ہے، گجرات اور گوجرانوالہ کے ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ صوبے بھر میں ماسک پہننا لازمی قرار دیدیا گیا ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی

Leave a reply