لاہور میں کورونا وائرس کےڈیلٹا ویرینٹ کی موجودگی کا انکشاف

0
22

لاہور میں کورونا وائرس کےڈیلٹا ویرینٹ کی موجودگی کا انکشاف

باغی ٹی وی : لاہور میں کورونا وائرس کےڈیلٹا ویرینٹ کی موجودگی کا انکشاف ہوا – گزشتہ 3 دن میں لاہورکےمختلف اسپتالوں سے85 مشتبہ مریضوں کےنمونے لیےگئے،لاہور، سیمپلزمیں ڈیلٹا ویرینٹ کی موجودگی کی تصدیق ہوئی،

85مشتبہ نمونوں میں سےٹوٹل56میں ڈیلٹا وائرس کی تصدیق ،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھرمیں کورونا کے مزید 2 ہزار 607 نئے کیسز سامنے آئے۔ کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 89 ہزار 275 جبکہ مرنے والی والوں کی کل تعداد 22 ہزار 781 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کے فعال کیسزکی تعداد 45 ہزار 579 ہے۔ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48 ہزار 816 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 5.34 فیصد رہی-

Leave a reply