لاہور میں جرائم میں اضافہ، منشا بم کے بیٹے گرفتار،کیا ہوا برآمد؟

لاہور میں جرائم میں اضافہ، منشا بم کے بیٹے گرفتار،کیا ہوا برآمد؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہو رمیں امن و امان کی حالت انتہائی مخدوش ہو چکی ہے
لاہور کے علاقے شاہدرہ میں گھرمیں فائرنگ کے دوران خاتون جاں بحق ہو گئی ہے،26سالہ لڑکی کو گھر میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ،لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی گئی ، پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات شروع کر دیں،سی سی پی او لاہور نےتھانہ مغلوپورہ کی حدود میں قتل کے واقعے کا نوٹس لے لیا سی سی پی او لاہور نے ایس پی سول لائنز سے رپورٹ طلب کر لی سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان کوٹریس کرنے کی ہدایت کر دی
دوسری جانب ایس پی صدر حفیظ الرحمان کا کہنا ہے کہ لاہور میں منشا بم کے 3 بیٹے گرفتار کرکے انکے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ملزمان نے گزشتہ رات شہری کے پلاٹ پر قبضہ کی کوشش کی، گرفتارملزمان میں عامر منشا، عاصم منشا اور طارق منشا شامل ہیں ملزمان نے شہری سے سونے کی چین اور نقدی بھی چھین لی،ملزمان سے جدید آٹو میٹک گنز اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا،
پولیس کے مطابق منشا بم کا اصل نام منشا کھوکھر ہے، منشا بم لاہور کے مہنگے علاقے جوہر ٹاؤن میں قبضہ گروپ کا سربراہ مانا جاتا ہے، اس پر قبضے، قتل، اقدام قتل اور پولیس پر فائرنگ کے 70 مقدمے درج ہیں، اس پر غیر قانونی طور پر زمین پر قبضہ کرنے کا پہلا مقدمہ 1982 میں درج کیا گیا تھا، اس نے وکلاء کا اپنا ایک گروپ بھی بنا رکھا ہے
قبل ازیں پولیس کا کہنا تھا کہ پولیس کے مطابق منشا بم کے بیٹوں طارق منشا اور فیصل منشا نے بیرون ملک مقیم جمیل نامی شہری کے پلاٹ پر قبضہ کرنے کوشش کی، اوورسیز شہری سے 20 لاکھ روپے بھتہ بھی طلب کیا، بھتہ نہ دینے پر جمیل نامی شہری کے پلاٹ کی دیواریں مسمار کر دیں، ملزمان پلاٹ پر بنے کمرے سے قیمتی سامان بھی چوری کرکے لے گئے۔