ملک بھر میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے،دھند بھی جانے کا نام نہیںلے رہی
لاہور میں شدید دھند کی وجہ سے حد نگاہ صفر ہو گئی، سردی کی لہر میں بھی اضافہ ہو گیا ہے،پنجاب کے میدانی علاقوں میں بھی دھند کا راج ہے، جس کے باعث حد نگاہ کم ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی ہے،دھند کے سبب موٹروے ایم 3 فیض پور سے رجانہ تک اور موٹروے ایم 5 شیر شاہ سے ظاہر پیر تک بند ہے جب کہ لاہور سیالکوٹ موٹر وے ایم 11 بھی بند ہے۔
دھند کی وجہ سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازیں بھی شدید متاثر ہوئی ہیں،لاہور سے ابوظہبی جانے والی پرواز پی اے 430 کو اٹھارہ گھنٹے کی تاخیر ہوئی ہے،اتحاد ائیر کی ابوظہبی جانے والی پرواز ای وائی 242 بارہ گھنٹے تاخیر کا شکار ہے،سعودی ائیر کی جدہ جانے والی پرواز ایس وی 739 منسوخ ہوئی ہے،سیرین ائیر کی جدہ جانے والی پرواز ای آر 821 ساڑھے دس گھنٹے تاخیر کا شکار ہے،قطر ائیر کی دوحا جانے والی پرواز کیو آر 629 کو دو گھنٹے تاخیر ہے،فلائی جناح کی کراچی جانے والی پرواز 9پی کو 841 دو گھنٹے کی تاخیر ہے،عمان ائیر کی مسقط جانے والی پرواز ڈبلیو وائی 344 کو تین گھنٹے تاخیر ہے، سعودی ائیر کی جدہ جانے والی پرواز ایس وی 735 ساڑھے چار گھنٹے تاخیر کا شکار ہے،ائیربلیو کی دبئی جانے والی پرواز پی اے 410 تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہے،تھائی ائیر کی بنکاک جانے والی پرواز ٹی جی 365 چودہ گھنٹے تاخیر کا شکار ہے،ائیربلیو کی کراچی جانے والی پرواز پی اے سات گھنٹے تاخیر کا شکار ہے،سعودی ائیر کی جدہ سے آنیوالی پرواز ایس وی 738 منسوخ کر دی گئی ہے،اتحاد ائیر کی ابوظہبی سے آنیوالی پرواز ای وائی 241 بارہ گھنٹے تاخیر کا شکار ہے،ائیر سیال کی مسقط سے آنیوالی پرواز پی ایف 733 نو گھنٹے تاخیر کا شکار ہے،ائیربلیو کی شارجہ سے آنیوالی پرواز پی اے 413 دس گھنٹے تاخیر کا شکار ہے، فلائی جناح کی کراچی سے آنیوالی پرواز 9پی 840 دو گھنٹے تاخیر سے پہنچے گی ،عمان ائیر کی مسقط سے آنیوالی پرواز ڈبلیو وائی 343 تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہے،سعودی ائیر کی جدہ سے آنیوالی پرواز ایس وی 734 چار گھنٹے تاخیر سے پہنچے گی ،فلائی ناس کی دمام سے آنیوالی پرواز ایس وائی 883 چار گھنٹے تاخیر سے آئے گی ،ائیربلیو کی جدہ سے آنیوالی پرواز پی اے 471 بارہ گھنٹے تاخیر کا شکار ہے،سیرین ائیر کی جدہ سے آنیوالی پرواز ای آر 822 بارہ گھنٹے تاخیر کاشکار ہے،ائیربلیو کی کراچی سے آنیوالی پرواز 402 دس گھنٹے تاخیر سے آئے گی ،ائیربلیو کی کراچی سے آنیوالی پرواز پی اے 406 آٹھ گھنٹے سے زائد تاخیرکا شکار ہے.
مساج سروس تلاش کرنیوالے آدمی کو جسم فروشی کی ویب سائٹ پر بیوی اور بہن کی تصویریں نظر آ گئیں
مساج سینٹر میں کام کرنیوالے کرنے لگے گھناؤنا دھندہ، پولیس کے ہتھے چڑھ گئے
بیرون ملک سے لڑکی کی جسم فروشی کے لئے پاکستان سمگلنگ،عدالت نے کس کو کیا طلب؟