پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں ڈیجیٹل ڈاکوؤں کا ایک نیا گروہ سرگرم ہوگیا ہے، پولیس ابھی تک موبائل فون سروس معطل کرکے ڈکیتی کرنے والے گروہ کا سراغ نہیں لگا سکی۔
ڈاکوؤں کا یہ گروہ سفید گاڑی میں ریکی کرکے ایک کے بعد ایک واردات کرتا ہے اور کروڑوں روپے لوٹ لیتا ہے۔ لاہور کا پوش علاقہ ڈیفنس ایسے ڈاکوؤں کے نشانے پر ہے جہاں ڈاکو دوران ورادت جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہیں۔ ڈاکوؤں کا پانچ رکنی یہ گروہ جیمرز کی مدد سے واردات کی جگہ اور اس کے گرد و نواح میں موبائل سروسز معطل کردیتا ہے۔ حال ہی میں، ڈیفنس اے میں شہری مبشر کے گھر پر ہونے والی ایک واردات میں انہوں نے دو ڈیوائسز کا استعمال کرکے موبائل سگنلز کو ناکارہ کیا اور صرف آٹھ سے دس منٹ میں پینتیس تولے سونا، قیمتی گھڑیاں اور نقدی ملا کر ایک کروڑ سے زائد کی لوٹ مار کی۔
آرگنائزڈ کرائم یونٹ کے مطابق، اس گروہ میں ایک ادھیڑ عمر شخص بھی شامل ہے جو اسی طرح کی وارداتیں پہلے بھی کر چکا ہے۔ یہ گروہ رہائشیوں کی مالی حیثیت کا تعین کرکے ڈکیتی کی منصوبہ بندی کرتا ہے، اور اس کے منفرد طریقے کی وجہ سے یہ ڈیفنس کے رہائشیوں کے لیے خوف کی علامت بن چکا ہے، جبکہ پولیس کے لیے یہ ایک ٹیسٹ کیس ہے۔
"کیا پولیس کبھی ان ڈاکوؤں کو پکڑے گی؟” ڈاکوؤں کا دوران واردات جدید ٹیکنالوجی کا استعمال واقعی خطرناک ہے،یہ گینگ تو پورے شہر کے لیے خطرہ بن سکتا ہے،ڈیجیٹل دنیا کے دور میں ایسے واقعات عام ہو رہے ہیں، حکومت کو فوری اقدامات کرنے چاہئیں،پولیس کو بھی خاطرخواہ کاروائی کر کے ملزمان کو گرفتار کرنا چاہیے،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور جلد ہی مجرموں کو گرفتار کیا جائے گا۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی معلومات کا خیال رکھیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوراً پولیس کو دیں۔
پی ٹی آئی کو جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقرری پر نہیں، آئینی ترامیم پر تحفظات ہے: شعیب شاہین
سپریم کورٹ،برطرف ملازمین بحالی کی درخواست آئینی بینچز کو بھیج دی گئی
40 فیصد مقدمات آئینی بنچوں کو منتقل کئے جائیں گے
ٹک ٹاکر مناہل ملک کی انتہائی نازیبا،جسمانی تعلق،بوس و کنارکی ویڈیو وائرل
پانچویں کلاس کی طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی،بنائی گئی نازیبا ویڈیو
بچوں کی دینی تعلیم کے نام پر نازیبا ویڈیو بنانے والا گرفتار ، 497 ویڈیوز برآمد
خواتین اداکاروں کی کپڑے بدلنے کے دوران نازیبا ویڈیو بنائے جانے کا انکشاف