لاہور میں ڈور پھرنے کا واقعہ ، وزیرا اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب نے اٹھایا سخت قدم

0
32

لاہور میں ڈور پھرنے کا واقعہ ، وزیرا اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب نے اٹھایا سخت قدم

باغی ٹی وی : لاہورمیں پولیس سربراہ غلام محمود ڈوگرنےڈور پھرنے کے واقعہ کا نوٹس لےلیا.ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر نے متعلقہ ایس ایچ او کو چارج شیٹ کرنے کا حکم دے دیا .سی سی پی او لاہور نے کہا ہے کہ پتنگ بازی نہ روکنے پر متعلقہ ایس ایچ او کےخلاف کارروائی ہوگی، .ڈور پھرنے کے واقعات کسی صورت برداشت نہیں،

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے ایس ایچ او اچھرہ اظہر اسحاق کو معطل کر دیا. ادھر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کاڈور پھرنے کے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے .سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر سے رپورٹ طلب کر لی. وزیراعلیٰ پنجاب نے غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے .پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآمدکرایا جائے

پولیس پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر عملدرآمد یقینی بنائے.

واضح رہے کہ نوجوان حمزہ موٹر سائیکل پر لیاقت آباد کے علاقے پیکو روڈ سے گزر رہا تھا کہ اچانک ڈور پھرنے سے ان کی گردن اور ہاتھ زخمی ہو گئے ، اسے ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں طبی امداد کے بعد اسے گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔

Leave a reply