لاہور میں جہاں گرین ایریا ملے وہاں میاوا کی کا پودا لگا دو،وزیراعظم کا حکم
لاہور میں جہاں گرین ایریا ملے وہاں میاوا کی کا پودا لگا دو،وزیراعظم کا حکم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جیلانی پارک لاہور میں اربن فاریسٹ کے حوالے سے تقریب ہوئی
وزیراعظم عمران خان نےبطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی ،وزیراعظم کو 51اربن فاریسٹ سائٹس کے ہدف کی تکمیل میں پیشرفت پر بریفنگ دی گئی وزیراعظم کولاہورمیں فضائی آلودگی پرقابو پانےاورماحولیاتی تحفظ کے لئےابتدائی طور پر51اربن فاریسٹ سائیٹس کے ہدف کی تکمیل میں پیشرفت پربریفنگ دی گئی
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ لاہور میں جہاں گرین ایریا ملے وہاں میاوا کی کا پودا لگا دو،لاہور میں دھند میں اسموگ ہوتی ہے اسموگ کی وجہ سے زندگی میں11سال کی کمی آتی ہے، بچوں ار بزرگوں پر اسموگ کے بہت برے اثرات پڑتے ہیں،اسموگ انسانی زندگیوں کیلئے بہت خطرناک ہے،اسموگ انسانی زندگی کیلئے خاموش قاتل ہے لاہور شہر کا 70فیصد گرین بیلٹ ختم کردیا گیا،چاہتے ہیں لاہور میں جنگلات ہوں، درخت لگائے جائیں،ہم اب زیتوں کے جنگلات اگانے جارہے ہیں، خیبر پختون خوا کے خشک علاقوں میں آج جنگلات ہیں،
پچھلے سال جاپانی تکنیک استعمال کرتے ہوئے "اربن فارسٹ” لگانے کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا گیا۔ اس ماڈل کی کامیابی پر اب لاہور میں مزید 50 "میاواکی جنگل” لگائے جا رہے ہیں۔